بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرز ہاردک پانڈیا اور ان کے بھائی کرنال پانڈیا نے کورونا کے اس مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے اور اس وبا کے خلاف لڑائی میں مدد کے طور پر آج مختلف کووڈ کیئر سنٹرز میں آکسیجن کنسنٹریٹرس کی ایک اور کھیپ بھیجی ہے۔
کرنال نے آج ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا’’ سبھی کورونا مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کے ساتھ آکسیجن کنسنٹریٹرس کی اس نئی کھیپ کو کووڈ کیئر مراکز پر بھیجا جارہا ہے‘‘۔
ہاردک نے بھی اپنے پوسٹ میں کہاکہ کورونا کے خلاف لڑائی ایک ساتھ کام کرنے سے ہی جیتی جاسکتی ہے۔ ہم ایک چیلنجنگ لڑائی کا سامنا کررہے ہیں جسے ہم سب ایک ساتھ کام کرکے ہی جیت سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ بھائی کرنال سمیت ان کا پورا کنبہ ملک کے دیہی علاقوں میں 200 آکسیجن کنسنٹریٹر بھیجے گا تاکہ کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں مدد مل سکے۔
یواین آئی