ETV Bharat / sports

IPL 2022: کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے جیت کے ساتھ آغازکیا، چنئی کو چھہ وکٹوں سے شکست - کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے چنئی سپر کنگز کو شکست دے دی۔

آئی پی ایل 2022 کے پہلے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے چنئی سپر کنگس کو شکت دے کر جیت کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا ہے۔Kolkata Knight Riders beat Chennai Super Kings

کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے جیت کے ساتھ آغازیا

author img

By

Published : Mar 26, 2022, 11:07 PM IST

کولکاتہ کی جانب سے سلامی بلے باز اجنکیہ رہانے نے 44 رن بنائے جبکہ ان کے ساتھ سلامی بلے باز وینکٹیش ائیر 16 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نیتیش رانا نے 21 اور سیم بلنگس نے 25 رن بنائے ۔

کولکاتہ نائٹ رائٹرس کے گیندبازوں کی شاندار گیند بازی کی بدولت چنئی سپر کنگس 131 رن ہی بنا سکی۔ مہندر سنگھ دھونی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت چنئی سپر کنگز آئی پی ایل 2022 کے پہلے میچ میں 20 اووروں میں پانچ وکٹ پر 131 کے قابل احترام اسکور تک IPL 2022: Dhoni's fifty takes CSK to 131 پہنچا۔

ٹاس ہارنے کے بعد چنئی کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی شروعات خراب اور سست رہی۔ اس کے سلامی بلے باز روتوراج گائیکواڈ اور ڈیون کونوے کو سستے میں نمٹ گئے۔ دونوں بلے باز بالترتیب صفر اور تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ 28 پر پہلے دو وکٹوں کے نقصان کے بعد چنئی کا اس قدر برا حال ہوا کہ اس نے 11 اوور میں صرف 64 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دیے۔

تاہم پھر ٹیم کے نئے مقرر کردہ کپتان رویندر جڈیجہ اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹیم کو مشکل IPL 2022: Dhoni's fifty takes CSK to 131 سے نکالا۔

دونوں بلے بازوں نے پہلے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے وکٹ کو بچایا اور پھر آخر میں بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو چیلنجنگ اسکور تک لے گئے۔ دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 70 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ دھونی نے اپنی پرانی فارم دکھاتے ہوئے دھماکہ خیز بلے بازی کرتے ہوئے 38 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آؤٹ 50 رنز بنائے جبکہ جڈیجہ نے ایک چھکے کی مدد سے 28 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔ تجربہ کار بلے باز رابن اتھپا نے بھی 21 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:

دھونی اور جڈیجہ نے آخری تین اووروں میں طوفانی انداز میں بلے بازی کی اور 47 رنز بنائے۔ سب سے زیادہ 18 رنز آندرے رسل کے 20ویں اوور سے آئے جس میں دھونی نے دو چوکے اور جڈیجہ نے آخری گیند پر چھکا IPL 2022: Dhoni's fifty takes CSK to 131 لگایا۔

کولکاتہ کی جانب سے امیش یادو، ورون چکرورتی اور سنیل نارائن نے شاندار بولنگ کی۔ جہاں اومیش نے چار اووروں میں بیس رن پر سب سے زیادہ دو وکٹ، وہیں ورون نے چار اوور میں 23 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ رسل کو ایک وکٹ بھی ملی لیکن وہ بہت مہنگے ثابت ہوئے۔ سب سے زیادہ کفایتی کھلاڑی نارائن تھے جنہوں نے چار اوورز میں صرف 15 رنز دیے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.