دبئی: ایشیا کپ میں 28 اگست کو بھارت اور پاکستان کے درمیان زبردست میچ ہو گا۔ اس سے قبل دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان اچھی کیمسٹری دیکھنے کو ملی ہے۔ درحقیقت یوزویندر چہل، وراٹ کوہلی، رشبھ پنت اور کے ایل راہل نے جمعرات کو دبئی میں اسٹیڈیم کے باہر زخمی شاہین آفریدی سے بات چیت کی۔چاروں بھارتی کھلاڑیوں نے نہ صرف شاہین کی خیریت دریافت کی بلکہ انہیں گلے بھی لگایا۔ اس کی ایک ویڈیو پی سی بی نے پوسٹ کی تھی۔Kohli meet injured Shaheen Afridi
آفریدی گزشتہ ماہ گالے میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنے دائیں گھٹنے میں چوٹ لگا بیٹھے تھے۔ جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوسکی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے شاہین کو 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین نے ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لی ہے۔ آفریدی کے علاوہ ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ بھی زخمی ہیں۔ وراٹ ، ایئر، چہل ، پنٹ اور راہل نے شاہین سے ملاقات کرکے ان سے فٹنس کے بارے میں پوچھا اور جلد واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے درمیان بھی خوشگوار ملاقات رہی۔ گزشتہ روز بابر اعظم اور کوہلی کی ملاقات کو بھی دنیا بھر کے کرکٹ شائقین نے سراہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Asia Cup History at a Glance ایشیا کپ کی تاریخ پر ایک نظر
یو این آئی