ETV Bharat / sports

Most Liked Tweet: وراٹ کوہلی کا ٹویٹ بن گیا سب سے زیادہ لائکس پانے والا ٹویٹ

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 4:43 AM IST

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی India Cricketer Virat Kohli کے نام کئی ریکارڈز درج ہیں جس سے وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کئے جاتے ہیں تاہم ان کے نام مزید ایک ریکارڈ درج ہوگیا اور وہ ریکارڈ کرکٹ کے میدان پر نہیں بلکہ میدان کے باہر کا ہے۔

وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی

بھارتی کرکٹر وراٹ کوہلی نے بیٹی وامیکا کی پیدائش کا اعلان Kohli's Daughter Tweet Most liked in 2021 ٹویٹر کے ذریعے کیا تھا اور کوہلی کا یہی ٹویٹ رواں برس یعنی سنہ 2021 میں بھارت میں سب سے زیادہ لائک کیا جانے والا ٹویٹ بن گیا ہے۔ Most liked tweet of 2021 in India

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وراٹ کوہلی نے 11 جنوری 2021 کو اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان بذریعہ ٹویٹر کیا تھا۔

ٹویٹر انڈیا نے جمعرات کو اعلان کیا کہ 'بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی بیٹی 'وامیکا' کی پیدائش Virat Kohli Daughter Vamika کا اعلان ٹویٹر کے ذریعے کیا تھا جو 2021 میں بھارت کا سب سے زیادہ لائک کیا جانے والا ٹویٹ بن گیا ہے۔

کوہلی نے ٹویٹ کیا تھا کہ 'ہمیں آپ کے ساتھ یہ بات شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج دوپہر ہمارے یہاں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہم آپ کی محبتوں، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انوشکا اور بچی دونوں صحت مند ہیں اور ہم اس نئی شروعات کے لیے بہت زیادہ خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔

کوہلی نے یہ ٹویٹ 11 جنوری سنہ 2021 کو کیا تھا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے موجودہ ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا ٹویٹ بھارت میں سب سے زیادہ ری ٹویٹ کی گئی پوسٹ تھی۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انڈین پریمیئر لیگ 2021 کے پہلے مرحلے کے دوران پیٹ کمنز نے اعلان کیا تھا کہ وہ بھارت میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے عطیہ کریں گے۔

پیٹ کمنز پہلے بین الاقوامی کرکٹر تھے جنہوں نے کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں مدد کے لیے بھارت کو مالی تعاون کیا تھا۔ اس تیز گیند باز نے 50 ہزار آسٹریلین ڈالر عطیہ کئے تھے۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2021 سے 15 نومبر 2021 تک کے ٹویٹس کو درجہ بندی کے لیے منخب کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.