بنگلورو: بھارتی وکٹ کیپر و بلے باز راہل اس ہفتے کے آخر میں بنگلورو میں ایک پریکٹس میچ میں حصہ لیں گے، جس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کی میڈیکل ٹیم ان کی فٹنس پر حتمی فیصلہ کرے گی۔
رپورٹس کے مطابق راہل سو فیصد فٹ نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ این سی اے نے ابھی تک بی سی سی آئی اور قومی سلیکشن کمیٹی کو ان کی دستیابی کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا ہے۔
جن لوگوں نے حال ہی میں راہل سے ملاقات کی ہے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ این سی اے میں جاری لیول-3 کوچنگ سیشن کے دوران اچھی حالت میں نظر آ رہے تھے۔ راہل کے قریبی لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ تقریباً 85 فیصد کام کے بوجھ کو سنبھالنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار اہم ہیں کیونکہ باقی 15 فیصد صرف پریکٹس میچوں میں دکھائے جا سکتے ہیں۔
عام طور پر، کھلاڑیوں کو پریکٹس میچوں میں اس وقت تک شرکت کی اجازت نہیں ہوتی جب تک کہ وہ 85 فیصد فٹنس حاصل نہ کر لیں۔ اس کے علاوہ این سی اےکی پالیسی یہ ہے کہ کوئی کھلاڑی پریکٹس میچ میں حصہ نہ لے اور بحفاظت واپس نہ آجاتا تب تک اسے ہری جھنڈی نہیں دی جاتی۔
یہ بھی پڑھیں:Manoj Tiwari بیوی کی اپیل پر منوج تیواری نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے ایک میچ میں فیلڈنگ کے دوران راہل کی ران کا پٹھے کھنچ گئے تھے جس کے بعد مئی میں ان کی سرجری ہوئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں ہندوستانی بلے بازوں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز راہل کو 31 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہیں گے۔
یو این آئی