ETV Bharat / sports

ربادا کی خطرناک بالنگ، ہندوستان کے 8 وکٹوں پر 204 رن، کے ایل راہل کی نصف سنچری - میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کی دعوت

India Vs South Africa Ist Test Match سنچورین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر کایگسو ربادا کی خطرناک گیندبازی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مشکل میں مبتلا کردیا ہے۔کے ایل راہل کی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 204رن بنا لئے ہیں۔

ربادا کی خطرناک بالنگ،ہندوستان کے 8 وکٹوں پر 204 رن، کے ایل راہل کی نصف سنچری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 8:12 PM IST

سنچورین: سنچورین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے کے لئے میدان میں اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی۔جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالروں نے ہندوستان کے بلے بازوں کو شروع سے ہی دباو میں رکھا۔

ہندوستان کے 13 رنوں کے مجموعی اسکور پر کپتان روہت شرما 5 رن بنا کر کایگسو ربادا کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔شبھمن گل بھی میدان میں زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکے اور دو رن بنا کر بارگر کے شکار بن گئے۔یشسوی جیسوال 17 رنوں کی اننگ کھیل پویلین لوٹ گئے۔انہیں بارگر نے ویورین کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔

س کے بعد وراٹ کوہلی اور شریس ائیر نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالروں کے سامنے تھوڑی ہمت دیکھائی۔دونوں بلے بازوں نے چند شاندار شاٹ کھیل دباو کم کرنے کی کوشش کی۔کایگسو ربادا نے شریکس ائیر کو 31 رنوں کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کردیا۔اس کے بعد ربادا نے وراٹ کوہلی کو بھی 38 رنوں کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ، پہلے دن آسٹریلیا کا اسکور تین وکٹ پر187 رنز

روی چندرن اشون آٹھ رن، شاردل ٹھاکر 24 رن اور جسپریت بمراہ ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔ دوسرے اینڈ پر کے ایل راہل نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔کے ایل راہل 94 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 66 رن ناٹ آوٹ ہوہیں۔جنوبی افریقہ کی جانب سے فاسٹ بالر کایگسو ربادا 44 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔اس کے علاوہ بارگر کو دو جبکہ مارکو جانسن کو ایک وکٹ ملا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.