جمائیکا: ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔ تاہم اس شکست کے باوجود نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ New Zealand Beat India
-
Fifties from Brandon King and Shamarh Brooks take West Indies to victory in Jamaica!#WIvNZ third T20I scorecard: https://t.co/JzHBCzqEvd pic.twitter.com/w5xpX1FIX1
— ICC (@ICC) August 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Fifties from Brandon King and Shamarh Brooks take West Indies to victory in Jamaica!#WIvNZ third T20I scorecard: https://t.co/JzHBCzqEvd pic.twitter.com/w5xpX1FIX1
— ICC (@ICC) August 14, 2022Fifties from Brandon King and Shamarh Brooks take West Indies to victory in Jamaica!#WIvNZ third T20I scorecard: https://t.co/JzHBCzqEvd pic.twitter.com/w5xpX1FIX1
— ICC (@ICC) August 14, 2022
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 26 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل (15)، ڈیون کونوے (21) اور کین ولیمسن (24) اچھی شروعات کو بڑی اننگز میں تبدیل نہ کرسکے اور کیویز سات وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا پائے۔
کیریبین ٹیم کی جانب سے اسمتھ نے چار اوورز میں 29 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عقیل حسین نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ڈومینک ڈریکس اور ہیڈن والش جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ برینڈن کنگ اور شمرہ بروکس کے درمیان 102 رنز کی زبردست شراکت ہوئی۔ کنگ نے 35 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ بروکس ان کا ساتھ دیتے ہوئے 56 (59) کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آخر میں روومین پاول نے 27 (15) رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو چھ گیندیں باقی رہتے ہدف تک پہنچا دی۔
یو این آئی رپورٹ