ETV Bharat / sports

Khawaja, Could not Make a Century But Australia's Solid Answer to Pakistan: خواجہ، سنچری سے چوکے لیکن آسٹریلیا کا پاکستان کو ٹھوس جواب - خواجہ، سنچری نہیں بناسکے لیکن آسٹریلیا کا پاکستان کو ٹھوس جواب

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ (97) نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو زبردست پارٹنرشپ نبھائی اور آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے سامنے اچھا اسکور کرنے میں پوری مدد کی۔ Khawaja, Could not Make a Century But Australia's Solid Answer to Pakistan

Khawaja
Khawaja
author img

By

Published : Mar 7, 2022, 7:59 AM IST

راولپنڈی: عثمان خواجہ (97) صرف تین رن سے اپنی سنچری بنانے سے چوک گئے لیکن ان کی ڈیوڈ وارنر (68) اور مارنس لابوشین (ناٹ آؤٹ 69) کے ساتھ ان کی شاندار اننگ نے آسٹریلیا کے لیے پاکستان کو ٹھوس جواب دینے میں مدد دیتے ہوئے تیسرے دن اتوار کو اپنی پہلی اننگ میں دو وکٹ کے نقصان پر 271 رن بنائے۔ آسٹریلیا اس وقت پاکستان کے اسکور سے 205 رن پیچھے ہے۔

پاکستان نےدوسرے دن ہفتے کو چار وکٹ پر 476 رن کا مضبوط اسکور بنا کر پاری اننگ ڈکلیئر کردی۔ آسٹریلیا نے کل بغیر کوئی وکٹ کھوئے پانچ رن سے کھیلنا شروع کیا۔ خواجہ اور وارنر نے پہلے وکٹ کے لیے 156 رن کی شراکت داری کی۔

وارنر کی وکٹ گرنے کے بعد خواجہ نے دوسرے وکٹ کے لیے لابوشین کے ساتھ 49 رن جوڑے۔ خواجہ سنچری کے قریب تھے لیکن نعمان علی نے انھیں امام الحق کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ نے 159 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 97 رن بنائے۔ وارنر نے 114 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 68 رن بنائے۔ اسٹمپ کے وقت اسٹیون اسمتھ 55 گیندوں میں 24 رن بناکر موجود تھے۔ لابوشین نے 117 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 69 رن بنائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.