ETV Bharat / sports

Ranji Trophy اتراکھنڈ کو شکست دے کر کرناٹک سیمی فائنل میں داخل - کرناٹک بمقابلہ اتراکھنڈ

آٹھ بار کی چیمپئن کرناٹک نے اتراکھنڈ کو اننگز اور 281 رنز سے شکست دے کر رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ شریس گوپال کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Karnataka beat Uttarakhand in Ranji Trophy

اتراکھنڈ کو شکست دے کر کرناٹک سیمی فائنل میں داخل

author img

By

Published : Feb 4, 2023, 7:02 AM IST

بنگلورو: شریس گوپال (161 رنز اور 26 رنز دے کر 3 وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی کی مدد سے کرناٹک نے جمعہ کے روز رنجی ٹرافی کے دوسرے کوارٹر فائنل کے چوتھے دن اتراکھنڈ کو ایک اننگز اور 281 رنز سے شکست دے دی۔ ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں اتراکھنڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 116 رنز بنائے جس کے جواب میں کرناٹک نے اپنی پہلی اننگز میں 606 رنز بنائے۔ اتراکھنڈ کی ٹیم میزبان ٹیم کے آل راؤنڈر کھیل کے سامنے بے بس نظر آئی اور دوسری اننگز میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کرناٹک کی جیت میں شریس گوپال کا تعاون اہم رہا۔ انہوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 161 رنز کی سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو بڑا بنانے میں خصوصی کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنی بہترین اننگز کے دوران 16 چوکے اور ایک شاندار چھکا لگایا۔ بعد میں شریس نے صرف 26 رنز دے کر اور اتراکھنڈ کے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کی جیت کو مزید آسان بنا دیا۔ اتراکھنڈ کی پہلی اننگز کو سستے میں سمیٹنے میں ایم وینکٹیش کا کردار اہم تھا۔ انہوں نے 36 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے کر اتراکھنڈ کے مڈل آرڈر کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی، جس کی وجہ سے وہ پہلی اننگز میں صرف 116 رنز پر سمٹ گئی۔ شریس کے علاوہ کپتان میانک اگروال (83) اور روی کمار سمرتھ (82) نے بھی اتراکھنڈ کے خلاف زبردست برتری حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Bengal Enter Into Semi Final بنگال رنجی ٹرافی کے سیمی فائنل میں،جھارکھنڈ کو9 وکٹوں سے شکست

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.