ETV Bharat / sports

Wrestlers Protest کپل دیو پہلوانوں کی حمایت میں سامنے آئے

دہلی کے جنتر منتر پر ملک کے سرکردہ پہلوان ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ وہیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو پہلوانوں کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ Kapil Dev on wrestlers protest

کپل دیو پہلوانوں کی حمایت میں سامنے آئے
کپل دیو پہلوانوں کی حمایت میں سامنے آئے
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 7:12 AM IST

Updated : Apr 28, 2023, 7:52 AM IST

نئی دہلی: بھارت کو 1983 میں کرکٹ ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کپل دیو جمعرات کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ کے خلاف احتجاج کرنے والے پہلوانوں کے حق میں نکل آئے۔ انسٹاگرام پر ونیش پھوگٹ، ساکشی ملک اور بجرنگ پونیا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کپل نے لکھا کہ کیا انہیں کبھی انصاف ملے گا؟ واضح رہے کہ ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی جانچ کرنے والے انسپیکشن پینل کے نتائج کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کے سرکردہ پہلوان اتوار سے دہلی کے جنتر منتر پر دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ چوٹی کے پہلوانوں کی جانب سے برج بھوشن سنگھ کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے بعد، وزارت کھیل نے ڈبلیو ایف آئی کے معاملات کو دیکھنے اور معاملے کی تحقیقات کے لیے اولمپک میڈلسٹ باکسر ایم سی میری کوم کی سربراہی میں چھ رکنی معائنہ کمیٹی تشکیل دی۔

دریں اثنا، ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے ) کے صدر پی ٹی اوشا نے جمعرات کو کہا کہ پہلوانوں کی طرف سے سڑکوں پر احتجاج ڈسپلن شکنی ہے اور اس سے ملک کی شبیہ داغدار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا ’’سڑک پر پہلوانوں کا احتجاج کرنا بے ضابطگی کے مترادف ہے۔ اس سے ہندوستان کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔‘‘ آئی او اے نے ایک تین رکنی ایڈہاک پینل بھی تشکیل دیا ہے جس میں سابق شوٹر سوما شرور، ووشو ایسوسی ایشن آف انڈیا کے سربراہ بھوپیندر سنگھ باجوہ شامل ہیں اور اس کی سربراہی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کریں گے۔ یہ پینل نئی باڈی کے منتخب ہونے تک ڈبلیو ایف آئی کے معاملات کو سنبھالے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Wrestlers Protest پہلوانوں کی حمایت میں پہنچے جینت چودھری، برج بھوشن کے خلاف ایف آئی آر کا مطالبہ

یو این آئی

Last Updated : Apr 28, 2023, 7:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.