ETV Bharat / sports

Kane Williamson کین ولیمسن تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے - بھارت کے خلاف میچ کا حصہ نہیں ہوں گے ولیمسن

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن منگل کے روز بھارت کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں حصہ نہیں لیں گےتاہم وہ جمعہ کو آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ون ڈے کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ Kane Williamson ruled out of third T20I against India

Kane Williamson ruled out of third T20I against India due to medical appointment
ولیمسن تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے
author img

By

Published : Nov 21, 2022, 5:41 PM IST

نیپیئر: نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ڈاکٹر کے ساتھ 'پیشگی میٹنگ' کی وجہ سے منگل کو بھارت کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں حصہ نہیں لیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے پیر کو یہ معلومات دی۔ این زیڈ سی نے بتایا کہ ان کی غیر موجودگی میں ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے جبکہ مارک چیپ مین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ Kane Williamson ruled out of third T20I against India

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ 'کین کچھ وقت سے ڈاکٹر سے ملنے کا ارادہ کر رہے تھے لیکن بدقسمتی سے ہمارے شیڈول کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر پارہے تھے۔ اسٹیڈ نے کہا کہ 'ہمارے کھلاڑیوں اور عملے کی صحت ہمارے لیے اہم ہے اور ہم انہیں آکلینڈ (پہلے ون ڈے) میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔"

اسٹیڈ نے یہ بھی واضح کیا کہ طبی معائنے کا ولیمسن کی کہنی سے کوئی تعلق نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ وقتاً فوقتاً پریشان رہتے ہیں۔ این زیڈ سی نے بتایا کہ ولیمسن جمعہ کو آکلینڈ میں ہونے والے پہلے ون ڈے کے لیے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.