نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بائیں کوہنی کی چوٹ کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف دس جون سے ایجبسٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ٹام لاتھم کپتانی سنبھالیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔
ولیمسن کوہنی میں چوٹ کی وجہ سے دوسرا ٹسٹ نہیں کھیلیں گے اور ان کی جگہ ول ینگ کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے اور وہ تین نمبر پر کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کوچ گیری اسٹیڈ کے مطابق ولیمسن کو باہر رکھنا مشکل فیصلہ تھا اور نیوزی لینڈ کے کپتان کو آرام کی ضرورت ہے تاکہ وہ چوٹ سے نجات حاصل کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: فٹ بال: بھارت نے بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی
انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ کین کے لئے دوسرا ٹسٹ نہ کھیلنا آسان فیصلہ نہیں ہے لیکن ہمیں لگتا ہے کہ یہ صحیح ہے ۔ ان کی کوہنی میں انجیکشن لگایا گیا ہے اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ ری ہیبلی ٹیشن انہیں چوٹ سے پوری طرح صحت یاب کرنے میں مدد کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ کپتان کین اٹھارہ جون سے شروع ہونے والی ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لئے فٹ ہوجائیں گے۔
یو این آئی