پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 296 رنز کا ہدف ملا تھا جسے اس نے اولی پاپ(82 رنز)، جو روٹ(ناٹ آؤٹ 86 رنز) اور جانی بیئرسٹو(ناٹ آؤٹ 71 رنز) کی نصف سنچریوں کی بدولت 3 وکٹوں پر ہی حاصل کر لیا۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری میزبان انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 رنز پر ہی اس کے سلامی بلے باز الیکس لیز آؤٹ ہوگئے، الیکس 18 گیندوں میں 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 51 رنز کے مجموعی اسکر پر زیک کراؤلی بھی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں بریسویل نے ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کے پویلین کی راہ دکھائی۔ New Zealand Tour of England
-
There was only one way to win it really wasn't there? 😃
— England Cricket (@englandcricket) June 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Scorecard/clips: https://t.co/AIVHwaRwQv
🏴 #ENGvNZ 🇳🇿 pic.twitter.com/KZ9UGAtMap
">There was only one way to win it really wasn't there? 😃
— England Cricket (@englandcricket) June 27, 2022
Scorecard/clips: https://t.co/AIVHwaRwQv
🏴 #ENGvNZ 🇳🇿 pic.twitter.com/KZ9UGAtMapThere was only one way to win it really wasn't there? 😃
— England Cricket (@englandcricket) June 27, 2022
Scorecard/clips: https://t.co/AIVHwaRwQv
🏴 #ENGvNZ 🇳🇿 pic.twitter.com/KZ9UGAtMap
51 رنز پر دونوں سلامی بلے بازوں کا وکٹ گنوانے کے بعد جو روٹ اور اولی پاپ نے اننگ کو سنبھالا اور تیسرے وکٹ کے لیے 134 رنز کی پارٹنرشپ کی اور ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کر دیا، اس دوران اولی پاپ اپنی سنچری کی جانب بڑھ رہے تھے لیکن انہیں ٹم ساؤتھی نے بولڈ آؤٹ کر کے پویلین بھیجا۔ اولی پاپ کے آؤٹ ہونے کے بعد سیریز میں مسلسل بہترین بلے باز کا مظاہرہ کرنے والے جانی بیئرسٹو کریز پر آئے اور محض 44 گیندوں 77 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ اس کے علاوہ جو روٹ نے 125 گیندوں میں 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 86 رنز بنائے۔ بیئرسٹو نے اپنی اننگ کے دوران 9 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا اور 157 گیندوں میں 162 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی تھی۔ England Won Test Against New Zealand
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی اور مائیکل بریسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے جبکہ انگلینڈ کا ایک بلے باز رن آؤٹ ہوا۔ انگلینڈ کے گیند باز جیک لیچ کو 'پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو مشترکہ طور پر 'پلیئر آف دی سیریز' کا ایوارڈ دیا گیا۔