دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق روٹ 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ چھ ماہ سے ٹاپ پر رہنے والے آسٹریلیائی بلے باز مارنس لیبوشین تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
روٹ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں ناقابل شکست 118 رن بنا کر اپنی 30 ویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی جب کہ دوسری اننگز میں انہوں نے 46 رنز کی شراکت کی۔
لیبیوشین دونوں اننگز میں مجموعی طور پر صرف 13 رنز بنا سکے، حالانکہ ان کی ٹیم نے منگل کے روز سنسنی خیز ٹیسٹ دو وکٹوں سے جیتا تھا۔ نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن (883) لیبوشین کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Ashes 2023 دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی
لیبیوشین کے ہم وطن ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ بھی ٹیسٹ رینکنگ میں خراب کارکردگی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔دریں اثناء، آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ انگلینڈ کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد کریئر کی بہترین ساتویں رینکنگ پر پہنچ گئے۔ پہلی اننگز میں سنچری (141) بنانے والے خواجہ نے دوسری اننگز میں 65 رن بنا کر آسٹریلیا کی جیت میں گرانقدر کردار ادا کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
یو این آئی