گیند بازوں میں نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمیسن جنہوں نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف چھ وکٹیں حاصل کی تھیں، دو مقام اوپر آگئے ہیں اور اپنے کیریئر کی بہترین تیسری پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔ ایک ہی ٹیسٹ میں چھ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن دو درجے ترقی کرکے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری اننگز میں نصف سنچری بنانے والے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس دو درجے ترقی کرکے 27ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹام بلنڈل اور ڈیرل مشل نے بھی ہفتہ وار اپڈیٹ میں زبردست فائدہ کمایا ہے: بلنڈل 14 اور 96 کے اسکور کے بعد 15 درجے کی چھلانگ لگا کر 35 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ مشل 13 اور 108 کے اسکور کے ساتھ 75 ویں سے 50 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ان کے اوپننگ پارٹنر ڈیوڈ وارنر آٹھ درجے ترقی کرکے 45 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ تیز گیند باز جوش ہیزل ووڈ جنہیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 16 رن دے کر 4 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، وہ ایک درجے کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان دورہ زمبابوے میں شاندار کارکردگی کے بعد آل راؤنڈر کی کیٹیگری میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ اسی سیریز میں محمد نبی کی چھ وکٹوں نے انہیں آٹھ درجے ترقی دے کر گیارہویں نمبر پر پہنچا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: Ranji Trophy 2022: سرفراز خان نے دس اننگز میں سولہ سو سے بھی زیادہ رنز بنائے