روٹس نے لیڈس ٹیسٹ میں پاکستان کے عظیم کھلاڑی جاوید میانداد کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا۔ ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں میانداد نے 39 اننگز میں بلے بازی کی اور 2228 رن بنائے ہیں۔
ہندستان کے خلاف میانداد کے نام پانچ سنچریاں درج ہیں وہیں اب روٹ نے ہندوستان کے خلاف ٹسٹ تاریخ میں 41 اننگز میں کل 2230 رن بنالیے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف روٹ نے اب تک سات سنچری مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہندستان کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کے نام درج ہے۔ پونٹنگ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں 51 اننگز میں بلے بازی کی اور اس دوران 2555 رنز بنائے ہیں۔ پونٹنگ نے ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ میں 8 سنچریاں بنائی ہیں۔
فوادعالم اور شاہین آفریدی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کریئر کے بہترین مقام پر
دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک ہیں، کک نے ہندوستان کے خلاف 54 اننگز میں بلے بازی کی اور 2431 رنز بنائے جس میں 7 سنچریاں درج ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ نے ہندستان کے خلاف ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 44 اننگز کھیلی ہیں اور کل 2344 رنز بنائے ہیں۔ لائیڈ نے ہندستان کے خلاف ٹیسٹ میں اپنے کیریئر میں 7 سنچریاں بنائی تھیں۔
وہیں، لیڈس ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے 8 وکٹ کھو کر 423 رنز بنا لیے ہیں جس کے ساتھ انگلینڈ کو 345 رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔ بھارت کی پہلی انگز 78 رنز پر ہی آل آوٹ ہوگئی تھی۔