ETV Bharat / sports

India vs Ireland T20 Series آئرلینڈ دورے میں بمراہ ٹیم کی کپتانی کرسکتے ہیں

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 2:38 PM IST

اگلے ماہ بھارتی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں اسے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق سینئر کھلاڑیوں کو دورہ آئرلینڈ سے آرام مل سکتا ہے ایسے میں ٹیم انڈیا کی کپتانی جسپرت بمراہ کر سکتے ہیں۔ Bumrah New captain for Ireland tour

آئرلینڈ دورے میں بمراہ ٹیم کی کپتانی کرسکتے ہیں

نئی دہلی: آئرلینڈ کے خلاف 18 اگست سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ٹیم انڈیا کی کمان نیا کپتان سنبھال سکتا ہے۔ اگر تیز گیند باز جسپریت بمراہ اس دورے کی ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں کپتانی مل سکتی ہے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک بز کی رپورٹ کے مطابق سینئر کھلاڑیوں کو دورہ آئرلینڈ سے آرام ملے گا۔ جبکہ محدود اوورز کی ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا اور ٹی20 ماہر سوریہ کمار یادو اہم کھلاڑیوں کے ساتھ بنگلورو میں ہونے والے ایشیا کپ کی تیاری کریں گے۔ تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ شروع کردی ہے۔ وہ پچھلے کچھ عرصے سے بھرپور انداز میں گیندبازی کر رہے ہیں۔

ٹیم انڈیا آئرلینڈ کے خلاف صرف 3 ٹی 20 کھیلے گی، جہاں بمراہ کو ایک میچ میں صرف 4 اوور پھینکنے ہوں گے۔ کم اوورز کرنے سے بمراہ پر زیادہ دباؤ نہیں پڑے گا۔ ایسی صورتحال میں وہ ایشیا کپ اور ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری بھی کر سکیں گے۔ ہندوستان کو 18، 20 اور 23 اگست کو آئرلینڈ میں 3 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں۔ اگر بمراہ کو دورہ آئرلینڈ پر موقع ملتا ہے تو دیگر سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں انہیں بھی کپتانی سونپی جا سکتی ہے۔ بمراہ نے انگلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ میں ہندوستان کی کپتانی کی ہے۔ یہ میچ گزشتہ سال جولائی میں کھیلا گیا تھا جس میں ہندوستان کو شکست ہوئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ کی تیاری کا کیمپ 24 اور 25 اگست کو بنگلورو میں ہوگا۔ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ نے اس کیمپ میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی شرکت کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ اس صورتحال میں روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رویندرا جدیجا جیسے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ ہاردک پانڈیا بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔ سوریہ کمار یادیو، جنہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نائب کپتان نامزد کیا گیا تھا، ان کے بھی ایشیا کپ کیمپ میں شامل ہونے کا امکان ہے کیونکہ انہیں مڈل آرڈر بلے باز شریس ایر کی غیر موجودگی میں ون ڈے ٹیم میں جگہ دی جارہی ہے۔ تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو اس کیمپ سے چھوٹ مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Team India Matches بھارت ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کی میزبانی کرے گا

دراوڑ کے ساتھ کوچنگ اسٹاف کے باقی افراد کو دورہ آئرلینڈ سے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے لیے اچھی تیاری کر سکیں۔ بنگلورو میں 24 اور 25 اگست کو 2 روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ کیمپ کے بعد ٹیم انڈیا ایشیا کپ کھیلنے سری لنکا روانہ ہو جائے گی۔ ایشیا کپ میں ہندوستان کا پہلا میچ 2 ستمبر کو پاکستان کے خلاف ہوگا۔ اگر ٹیم فائنل میں پہنچتی ہے تو اسے یہاں 6 میچ کھیلنا ہوں گے۔ ٹورنامنٹ 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان میں ہی 3 ون ڈے میچ کھیلے گی۔ 27 ستمبر کو تیسرے ون ڈے کے بعد ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز بھی 29 ستمبر سے شروع ہوں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.