گیانا: جمیکا تلاواز نے بارباڈوس رائلز کو شکست دے کر کیریبین پریمیئر لیگ 2022 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق برینڈن کنگ کے 50 گیندوں پر 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 83 رنز کی مدد سے جمیکا تلاواز نے گیانا کے پراویڈنس اسٹیڈیم میں فائنل میچ میں بارباڈوس رائلز کو شکست دے دی۔ Jamaica Tallawahs beat Barbados Royals
فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں بارباڈوس رائلز کو 8 وکٹوں سے شکست دی، برینڈن کنگ نے 83 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، فابیان ایلن میچ اور برینڈن کنگ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
پراویڈنس اسٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بارباڈوس رائلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔بارباڈوس کی جانب سے اعظم خان نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جب کہ جمیکا کی طرف سے فابیان ایلن اور نکلسن گورڈن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: Road Safety World Series Final انڈیا لیجنڈز نے دوسری بار روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کا خطاب جیتا
جواب میں جمیکا تلاواز نے مطلوبہ ہدف برینڈن کنگ کی طوفانی بیٹنگ کی بدولت 16.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شمرا بروک بروکس 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے فاسٹ میڈیم بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم بھی فاتح ٹیم کے کھلاڑی تھے۔
یو این آئی