رانچی: جنوبی افریقہ نے بھارت کے سامنے 279 رن کا ہدف رکھا تھا جسے بھارت نے 45.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ ایر اور کشن نے تیسرے وکٹ کے لیے 161 رن کی میچ وننگ پارٹنرشپ کی۔ کشن نے اس شراکت میں جارحانہ کردار ادا کرتے ہوئے 84 گیندوں میں چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 93 رن بنائے۔ کشن ون ڈے میں اپنی پہلی سنچری بنانے سے محروم رہے، لیکن ایر نے اس فارمیٹ میں اپنی دوسری سنچری بنائی، 111 گیندوں پر 15 چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 113 رنز بنا کر بھارت کی جیت میں مدد دی۔ Iyer Kishan set up series levelling win for India
جنوبی افریقہ نے ریزا ہینڈرکس (74) اور ایڈن مارکرم (79) کی نصف سنچریوں کی بدولت اتوار کو دوسرے ون ڈے میں بھارت کے سامنے جیت کےلئے 279 رنز کا ہدف رکھا۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور جلدہی ٹیم نے کوئنٹن ڈی کاک کی وکٹ گنوا دی، جنہیں محمد سراج نے پانچ رنز پر بولڈ کیا۔ یانیمان ملان (25) نے سست آغاز کے بعد کچھ اچھے شاٹس کھیلے لیکن ون ڈے ڈیبیو کرنے والے شہباز احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ India South Africa Match
جنوبی افریقہ کی 40 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ہینڈرکس اور مارکرم نے تیسری وکٹ کے لیے 129 رنز کی شراکت قائم کی۔ ہینڈرکس نے 76 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز بنائے جبکہ مارکرم نے 89 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ 30 اوورز میں 157 رنز بنانے کے بعد بڑے اسکورکی طرف گامزن تھا لیکن بھارتی گیند بازوں نے رن ریٹ پر قابو پالیا۔ انہوں نے 42ویں سے 47ویں اوور تک جنوبی افریقہ کو ایک بھی باؤنڈری نہیں لگنے دی۔ ہینرک کلاسن (30) اور وین پارنیل (16) کے آؤٹ ہونے کے بعد، ملر پر ٹیم کو اچھے اسکور تک لے جانا تھا۔ ملر نے شاردل ٹھاکر کے 49ویں اوور میں دو چوکے لگائے لیکن سراج نے 50ویں اوور میں صرف تین رنز دے کر کیشو مہاراج کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے اور آخری آٹھ اوورز میں صرف 41 رنز کا اضافہ کیا۔ بھارتی گیندبازی کی قیادت کرتے ہوئے سراج نے 10 اوورز میں صرف 38 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ شاردل، شہباز، واشنگٹن سندر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ India South Africa Match
یہ بھی پڑھیں : Women's Asia Cup 2022 بھارتی خواتین ٹیم نے بنگلہ دیش خواتین ٹیم کو 59 رنز سے شکست دی