ETV Bharat / sports

T20 WC آئرلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر - West Indies out of the T20 World Cup

دو بار کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ Ireland knock West Indies out of the T20 World Cup

Ireland knock West Indies out of the T20 World Cup
آئرلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 1:14 PM IST

Updated : Oct 21, 2022, 5:28 PM IST

T20 World Cupدو بار کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آئرلینڈ سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ آئرلینڈ نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ Ireland knock West Indies out of the T20 World Cup

بتادیں کہ کیریبین ٹیم سال 2012 اور 2016 میں دو بار ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔ ایسے میں کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہونا ٹیم کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں۔ ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کی ٹیم الٹ پلٹ کرنے میں ماہر ہے۔ انہوں نے سنہ 2007 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھایا تھا۔ اسی طرح انہوں نے انگلینڈ کو 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر کر دیا تھا۔

آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ونڈیز ٹیم کی جانب سے برینڈن کنگ نے سب سے زیادہ 62 رنز کی اننگز کھیلی اور جیت کی راہ ہموار کی۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانی نے چار اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آج کے میچ کی فاتح ٹیم براہ راست سپر 12 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لے گی اور ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ اس سے قبل گزشتہ روز سری لنکا اور نیدرلینڈز کوالیفائی کر چکے ہیں۔ یہ دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا کہ آج ایک اور کو سی ٹیم سپر 12 کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ ویسٹ انڈیز یا آئرلینڈ؟ زمبابوے یا سکاٹ لینڈ؟ دن کا دوسرا میچ زمبابوے اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Last Updated : Oct 21, 2022, 5:28 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.