ETV Bharat / sports

پہلا میچ نہيں ٹورنامنٹ جیتنا زيادہ اہم ہے: روہت شرما - ممبئی انڈینز کے کپتان

آئی پی ایل کے 14 ویں سیزن کے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) سے آخری گیند پر شکست کے بعد ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ سب سے اہم ٹورنامنٹ جیتنا ہے نہ کہ پہلامیچ۔

rohit sharma
rohit sharma
author img

By

Published : Apr 10, 2021, 7:53 PM IST

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ 'ٹیم نے شاندار کوشش کی اور آخر تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ روہت نے کہا کہ 'میرا خیال ہے کہ ہمیں جس طرح کا آغاز ملا تھا اس حساب سے ہم 20 رن کم اسکور بنا پائے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے میچ میں دباؤ میں آکر کچھ غلطیاں کیں۔ مارکو جینسن باصلاحیت کھلاڑی ہیں جسے ہم نے کسی بھی حالت میں گیند بازی کے لیے منتخب کیا ہے۔ جب اے بی ڈی ویلیئرس اور ڈینیل کرسٹین بلے بازی کررہے تھے، تب ہم وکٹ لینا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم بمراہ اور بولٹ کو لے کر آئے لیکن بدقسمتی سے یہ منصوبہ کام نہیں آیا۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ 'یقینی طور سے بلے بازی کرنے کے لیے آسان پِچ نہیں تھی۔ ہمیں صورت حال کی پہچان اور اس کے حساب سے کھیلنا ہوگا۔

ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت شرما نے کہا کہ ' اے بی نے شاندار بلے بازی کی۔ اندازاً تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ تیزی سے بلے بازی کرنے میں وقت لگتا ہے لیکن ٹیم میں کئی نئے چہرے ہیں۔ کافی کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے تھے اور ہمارے پاس ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جاننے کا وقت نہیں تھا۔ یہ ان ٹیموں کے لیے مشکل ہوسکتا ہے جن کے پاس شاندار گھریلو ریکارڈ ہے لیکن یہ غیر جانبدار مقامات پر کھیلنے کا چیلنج ہے۔ بہرحال ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم آئی پی ایل کھیل پارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.