ETV Bharat / sports

سکینڈ ہاف میں آپ جو کریں گے وہی معنی رکھتا ہے: تبریزشمسی

شمسی نے کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ٹیم پہلے یا پانچویں نمبر پر ہے، کیونکہ ٹورنامنٹ کے صرف آدھے راؤنڈ گزرے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اب اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہمارے پاس کھیلنے کے لئے آدھا ٹورنامنٹ ہے اس لئے یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ ہم باقی میچ کیسے کھیلتے ہیں۔

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 10:33 PM IST

سکینڈ ہاف میں آپ جو کریں گے وہی معنی رکھتا ہے: تبریزشمسی
سکینڈ ہاف میں آپ جو کریں گے وہی معنی رکھتا ہے: تبریزشمسی

حالیہ دنوں میں کچھ غیر معمولی پرفارمنس نے جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم چائنامین گیندباز تبریز شمسی کو ٹی 20 کرکٹ کی دنیا میں ایک الگ مقام دیا ہے۔ تبریز کو حال ہی میں راجستھان رائلز نے آئی پی ایل 2021 کے بقیہ سیزن میں شامل کیا ہے۔ تبریز شمسی کا خیال ہے کہ ان کے پاس ابھی بھی آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کا پورا موقع ہے۔ فی الحال سری لنکا دورے سے وہ سیدھے یو اے ای پہنچے ہیں اور کوارنٹین میں ہیں۔

شمسی نے کہا ، "مجھے لگتا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ٹیم پہلے یا پانچویں نمبر پر ہے ، کیونکہ ٹورنامنٹ کے صرف آدھے راؤنڈ گزرے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم اب اچھی پوزیشن میں ہیں اور ہمارے پاس کھیلنے کے لئے آدھا ٹورنامنت ہے اس لئے یہ اس پر منحصر کرتا ہے کہ ہم باقی میچ کیسے کھیلتے ہیں۔ کیمپ میں سبھی کھلاڑی جوش میں نظرآرہے ہیں اس لئے مجھے کوئی وجہ نظرنہیں آتی کہ ہم چیمپئن شپ کیوں نہیں جیت سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:New Zealand abandon tour of Pakistan: نیوزی لینڈ نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا

راجستھان رائلز کی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد شمسی نے مزید کہا کہ "میں ہمیشہ محسوس کرتا ہوں کہ جس ٹیم کے تمام کھلاڑی خوش ہیں ، وہ ٹیم ہمیشہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ میں اپنی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں اور یہاں بھی میں یہی کر رہا ہوں۔ ‘‘

31 سالہ شمسی اس سے قبل 2016 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلے تھے اور اب یہ آئی پی ایل میں ان کا دوسرا سیزن ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.