ETV Bharat / sports

ای سی بی کے فیصلے پر رمیز راجہ نے کہا ’’ہم ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں‘‘ - پاکستانی ٹیم کے لیے دنیا کی بہترین ٹیم

رمیز نے ای سی بی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گزشتہ دو انگریزی سمر کرکٹ سیزن میں پاکستان کی جانب سے ادا کیے گئے اہم کردار پر زور دیا۔

ramiz raza
رمیز راجہ
author img

By

Published : Sep 21, 2021, 10:42 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر رمیز راجہ نے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے اگلے ماہ انگلینڈ کے مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ ٹھگا ہوا محسوس کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ای سی بی کا بہانہ ہے۔

رمیز نے کہا ’’اپنی کرکٹ برادری کے رکن کے عزم سے پیچھے ہٹنے پر انگلینڈ سے بہت مایوس ہوں۔ انشاء اللہ ہم بنیں رہیں گے۔ یہ پاکستانی ٹیم کے لیے دنیا کی بہترین ٹیم بننے کا ایک اشارہ ہے۔ ایسا ہونے پر دیگر ٹیمیں بغیر کسی بہانے کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کےلئے لائنوں میں کھڑی ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کس دنیا میں رہ رہا ہے : رمیز راجہ

رمیز نے ای سی بی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے گزشتہ دو انگریزی سمر کرکٹ سیزن میں پاکستان کی جانب سے ادا کی گئے اہم کردار ر پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے گزشتہ سیزن میں کورونا وبا کے ابتدائی مرحلے کے دوران سخت بائیو ببل حالات میں انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 کھیلے تھے ، جس سے ای سی بی کو بھاری مالی نقصان سے بچنے میں مدد ملی۔ رمیز نے کہا ، ’’کورونا کی صورتحال کے دوران انگلینڈ کی مدد کے لیے ہم نے پچھلے سیزن میں جو قربانیاں دیں وہ ضائع گئیں ، لہذا ہم نے ایک سبق سیکھا ہے۔ یہ بہت مایوس کن ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انگلینڈ ہماری مدد کے لیے آگے آئے کیونکہ ہماری چھوٹی کرکٹ برادری بھی یہی کرتی ہے۔ ای سی بی کے فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور دیگر ٹیمیں بھی اس پر عمل کرسکتی ہیں‘‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.