ETV Bharat / sports

LSG vs MI IPL 2023 Eliminator گرین، سوریہ، وڈھیرا کی بدولت ممبئی نے بنائے 182 رن - روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ

ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ خود 10 گیندوں پر 11 رنز (ایک چھکا، ایک چوکا) بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

ایلیمینیٹر میچ
ایلیمینیٹر میچ
author img

By

Published : May 24, 2023, 10:17 PM IST

چنئی: ممبئی انڈینس نے کیمرون گرین (23 گیندوں، 41 رنز) اور سوریہ کمار یادو (20 گیندوں) کے درمیان نصف سنچری شراکت کے بعد نہال وڈھیرا (12 گیندوں، 23 رنز) کی شراکت سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایلیمینیٹر میچ میں بدھ کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے سامنے 183 رنز کا ہدف رکھا۔

لکھنؤ کے لیے نوین الحق نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے جس میں سوریہ کمار اور گرین کے قیمتی وکٹ شامل تھے۔

ممبئی کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ خود 10 گیندوں پر 11 رنز (ایک چھکا، ایک چوکا) بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ایشان کشن نے اپنی 12 گیندوں میں تین چوکے لگائے لیکن وہ بھی پویلین لوٹنے سے قبل 15 رنز بنا سکے۔

دو وکٹ گنوانے کے باوجود ممبئی نے اپنا جارحانہ رویہ برقرار رکھا اور پاور پلے میں 62 رنز بنائے۔

دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار اور گرین نے دھماکہ خیز بیٹنگ کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں نے نویں اوور میں محسن خان پر چھکا لگایا اور تیسرے وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت کی۔ یہ شراکت لکھنؤ کو مہنگی پڑ سکتی تھی لیکن نوین نے 11ویں اوور میں سوریہ کمار اور گرین دونوں کو آؤٹ کر دیا۔

سوریہ کمار نے 20 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے جبکہ گرین نے 23 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ ان دو وکٹوں کے گرنے کے بعد ممبئی کی اننگز رفتار نہیں پکڑ سکی۔ تلک ورما اور ٹم ڈیوڈ نے 43 رنز کی شراکت داری کی، حالانکہ اس کے لیے انہوں نے 34 گیندیں کھیلی تھیں۔ ڈیوڈ نے 13 گیندوں میں 13 رنز بنائے جبکہ روی بشنوئی اور نوین پر چھکے لگانے والے تلک 22 گیندوں میں محض 26 رنز ہی بنا سکے۔

تاہم، آخری اووروں میں، وڈھیرا نے ممبئی کے لیے جدوجہد کی۔ یش ٹھاکر نے اننگز کی آخری گیند پر وڈھیرا کا وکٹ لیا، لیکن اس سے پہلے انہوں نے 12 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 23 رنز بنا کر ممبئی کو 182/8 تک پہنچا دیا۔

یش نے چار اوورز میں 34 رن دے کر تین وکٹ لئے، جبکہ محسن خان (3 اوور، 24 رن) نے ایک کامیابی حاصل کی۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.