ممبئی:آر سی بی نے منگل کو ممبئی کے سامنے 200 رنز کا ہدف رکھا لیکن ممبئی نے سوریہ کمار اور نہال وڈھیرا کے درمیان 140 رنز کی شراکت کی مدد سے یہ ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ سوریہ کمار نے 35 گیندوں پر سات چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 83 رنز بنانے کے بعد مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام کرکٹ لائیو میں کہاکہ اسکائی (سوریہ کمار یادو) گیند بازوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ جب وہ بلے بازی کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ گلی کرکٹ چل رہی ہے۔ آر سی بی کے خلاف اس نے لانگ آن اور لانگ آف کھیلا۔ شاٹس مار کر شروعات کی۔ پھر اس نے چاروں طرف شاٹس کھیلنا شروع کر دئیے۔
-
Player of the Match for his classic knock. Another वादा kept by Surya Dada! 🤩💙#OneFamily #MIvRCB #MumbaiMeriJaan #MumbaiIndians #IPL2023 @surya_14kumar @sliceit_ pic.twitter.com/eZRd21MH6j
— Mumbai Indians (@mipaltan) May 10, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Player of the Match for his classic knock. Another वादा kept by Surya Dada! 🤩💙#OneFamily #MIvRCB #MumbaiMeriJaan #MumbaiIndians #IPL2023 @surya_14kumar @sliceit_ pic.twitter.com/eZRd21MH6j
— Mumbai Indians (@mipaltan) May 10, 2023Player of the Match for his classic knock. Another वादा kept by Surya Dada! 🤩💙#OneFamily #MIvRCB #MumbaiMeriJaan #MumbaiIndians #IPL2023 @surya_14kumar @sliceit_ pic.twitter.com/eZRd21MH6j
— Mumbai Indians (@mipaltan) May 10, 2023
سوریہ کمار کے ساتھ سنچری شراکت داری کرنے والے وڈھیرا نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 34 گیندوں پر 51 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ گواسکر نے وڈھیرا کی اننگز پر کہاکہ جب آپ سوریہ کمار کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھ جاتا ہے، لیکن نہال کی اننگز کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ سوریہ کی طرح شاٹس کھیلنے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔ ان کا توازن غیر معمولی تھا۔ سابق ہندوستانی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھی وڈھیرا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ممبئی ٹیم انتظامیہ کی طرف سے دیئے گئے موقع کو دونوں ہاتھوں سے پکڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 ممبئی نے آر سی بی کو چھ وکٹوں سے شکست دی
ہربھجن نے کہاکہ نہال وڈھیرا نے اپنے مواقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا۔ انہیں انڈر 25 سے پنجاب رنجی ٹرافی میں لایا گیا تھا اور ممبئی کی طرف سے ان کا انتخاب قابل ستائش تھا۔ انہوں نے تلک ورما کی غیر موجودگی میں مواقع کو حاصل کیا۔
یواین آئی