نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 میں آج کے میچ کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے۔ آج کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور (RCB) اور چنئی سپر کنگز (CSK) کے درمیان میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے۔ اس سیزن میں RCB کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اور CSK کے کپتان مہندر سنگھ دھونی دونوں اچھی فارم میں ہیں۔ وراٹ نے چار میں سے تین اننگز میں بہتر رنز بنائے ہیں اور آر سی بی کو دو میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیے، جب کہ دھونی نے بھی شاندار بلے بازی کی ہے اور وہ اپنے اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں۔ سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے RCB بمقابلہ CSK میچ سے پہلے ان دونوں کی زبردست تعریف کی ہے۔ گواسکر نے جہاں وراٹ کو آر سی بی کی جیت کا سہرا دیا، وہیں دھونی کی کپتانی کو سب سے خاص بتایا۔ اگر ہم آئی پی ایل 2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو CSK چھٹے نمبر پر ہے جب کہ RCB ساتویں نمبر پر ہے۔
CSK اور RCB دونوں کے چار چار پوائنٹس ہیں، لیکن بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر، CSK پوائنٹس ٹیبل میں RCB سے ایک مقام اوپر ہے۔ گواسکر نے اسٹار اسپورٹس کے لائیو شو میں وراٹ کے بارے میں کہا، 'وراٹ کوہلی اس سیزن میں آر سی بی کو تیز شروعات دے رہے ہیں، آر سی بی کی ٹیم اس سیزن میں رنز بنانے میں کامیاب ہے، اس کا کریڈٹ وراٹ کوہلی کو جانا چاہیے۔ یہ آر سی بی کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔ اس کے ساتھ ہی گواسکر نے دھونی کے لیے کہاکہ 'چنئی سپر کنگز مشکل حالات سے نکلنا جانتی ہے۔ یہ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ہی ہو سکتا ہے۔ 200 میچوں میں کپتانی کرنا مشکل کام ہے۔ اتنے میچوں میں کپتانی کرنا کسی کے لیے بھی بوجھ بن سکتا ہے اور یہ کسی کھلاڑی کی اپنی کارکردگی کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن ماہی اس سے مختلف ہیں۔ وہ ایک مختلف قسم کے کپتان ہیں۔ ان جیسا کوئی کپتان نہیں ہے اور آنے والے وقتوں میں ان جیسا کوئی کپتان نہیں ہو گا۔'
مزید پڑھیں: