ETV Bharat / sports

IPL 2023 سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کپیٹلس کو 198 رنز کا ہدف دیا - ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی اور حیدرآباد آمنے سامنے

آئی پی ایل 2023 کا 40ویں میچ دہلی کیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے دہلی کپیٹلس کو 198 رنز کا ہدف دیا IPL 2023

SRH vs DC updates : Sunrisers Hyderabad Opt To Bat First Against Delhi Capitals
سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 7:28 PM IST

Updated : Apr 29, 2023, 9:19 PM IST

نئی دہلی: ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے اور جیت کے لیے دہلی کپیٹلس کو 198 رنز کا ہدف دیا۔ آئی پی ایل کے 40ویں میچ میں دہلی کیپٹلس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہے۔ دونوں ٹیمیں دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔ سن رائزرز کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ دہلی کی نظریں سن رائزرس کے خلاف لگاتار دوسری جیت پر ہیں۔ سن رائزرس اور دہلی نے سات میچوں میں دو دو میچ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں آئی پی ایل 2023 میں اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائی ہیں۔

سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ایڈن مارکرم نے دہلی کیپٹلس کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سن رائزرز نے عبدالصمد اور عقیل حسین کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ واشنگٹن سندر انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ دہلی کی بات کریں تو پہلی بار امان حکیم خان کی جگہ پریم گرگ کو دہلی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی پی ایل میں اب تک دہلی کیپٹلز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان 22 میچ کھیلے گئے ہیں، جن میں سے 11 میچوں میں دہلی اور حیدرآباد کی ٹیم نے 11 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد کی ٹیم نے سال 2016 میں ڈیوڈ وارنر کی کپتانی میں ٹائٹل جیتا تھا۔ دوسری طرف دہلی کیپٹلس کی ٹیم اب تک ایک بھی آئی پی ایل ٹرافی جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ دہلی کیپٹلز کی ٹیم نے اب تک آئی پی ایل 2023 میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے دہلی نے صرف 2 جیتے ہیں اور چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔ سن رائزرس حیدرآباد بھی 7 میں سے صرف 2 میچ جیتے ہیں، لیکن ان کا رن ریٹ دہلی سے بہتر ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 29, 2023, 9:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.