ان تینوں فرنچائزیز نے بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیمنگ امین کے سامنے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے اعتراض کا اظہار کیا ہے۔
بی سی سی آئی نے اس مرتبہ احمد آباد سمیت 6 مقامات پر آئی پی ایل کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جو ان تینوں میں سے کسی بھی فرنچائز کا ہوم گراؤنڈ نہیں ہے۔
بی سی سی آئی کے اس فیصلے کے بعد فرنچائزیز کی جانب سے اعتراضات کے ساتھ ساتھ اجتماعی طور پر احتجاج کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں حالانکہ فرنچائزیز نے اس پر کسی طرح کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے لیکن مخالفت کی تردید نہیں کی ہے۔
ہیمنگ امین اور بی سی سی آئی نے بھی ابھی تک اس سلسلے میں کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔
مایوس فرنچائزیز کے عہدیداروں نے ایک بیان میں کہا کہ 'اس فیصلے سے تین ٹیمیں بری طرح متاثر ہوں گی۔ جو ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر اچھا کھیلتی ہیں وہ پورے لیگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں کیونکہ ہوم گراؤنڈز پر 6 یا 6 میچ جیتنے والی ٹیمیں پلے آف میں پہنچ جائیں گی۔
رائل چیلنجرز بنگلور، چنئی سُپر کنگز، کولکاتا نائٹ رائیڈرز، دہلی کیپٹلز اور ممبئی انڈینز کو گھریلو میدان کا فائدہ ہوگا اور ہم تین ٹیموں کو ہوم گراؤنڈ سے دور کھیلنا ہوگا۔