احمدآباد: آئی پی ایل 2023 کے فائنل میچ میں چنئی سپر کنگز نے گجرات ٹائٹنز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پانچویں مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ گجرات ٹائٹنز کے اوپنر شبھمن گل نے آئی پی ایل 2023 کے سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ اس لیے اورنج کیپ شبھمن گل کے نام رہا۔ شبھمن گل نے 17 میچوں میں 890 رنز بنائے۔ جس میں تین سنچری جب کہ 4 نصف سنچری شامل ہے۔ وہیں گجرات ٹائٹنز کے تیز گیند باز محمد شامی نے پرپل کیپ پر قبضہ کیا۔ محمد شامی نے 17 میچوں میں سب سے زیادہ 28 وکٹیں حاصل کیں۔ جب کہ گجرات ٹائٹنز کے موہت شرما اور راشد خان نے 27-27 وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی ممبئی انڈینز کے پیوش چاولہ نے 22 وکٹیں حاصل کیں۔
-
Purple Cap holder @MdShami11 scalped 2️⃣8️⃣ wickets during the season to bag the Purple Cap 👌👌
— IndianPremierLeague (@IPL) May 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Congratulations to the #TATAIPL Finalist on a wonderful season with the ball 👏👏#Final | #CSKvGT pic.twitter.com/qy0qRmqKwj
">Purple Cap holder @MdShami11 scalped 2️⃣8️⃣ wickets during the season to bag the Purple Cap 👌👌
— IndianPremierLeague (@IPL) May 29, 2023
Congratulations to the #TATAIPL Finalist on a wonderful season with the ball 👏👏#Final | #CSKvGT pic.twitter.com/qy0qRmqKwjPurple Cap holder @MdShami11 scalped 2️⃣8️⃣ wickets during the season to bag the Purple Cap 👌👌
— IndianPremierLeague (@IPL) May 29, 2023
Congratulations to the #TATAIPL Finalist on a wonderful season with the ball 👏👏#Final | #CSKvGT pic.twitter.com/qy0qRmqKwj
-
Shubman Gill won hearts with the bat & scored 8️⃣9️⃣0️⃣ runs to bag the Orange Cap 👏
— IndianPremierLeague (@IPL) May 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
He scored three centuries this season and played some pivotal knocks to guide his team to the Final 👌#TATAIPL | #Final | #CSKvGT | @ShubmanGill pic.twitter.com/X9Qxktp6SS
">Shubman Gill won hearts with the bat & scored 8️⃣9️⃣0️⃣ runs to bag the Orange Cap 👏
— IndianPremierLeague (@IPL) May 29, 2023
He scored three centuries this season and played some pivotal knocks to guide his team to the Final 👌#TATAIPL | #Final | #CSKvGT | @ShubmanGill pic.twitter.com/X9Qxktp6SSShubman Gill won hearts with the bat & scored 8️⃣9️⃣0️⃣ runs to bag the Orange Cap 👏
— IndianPremierLeague (@IPL) May 29, 2023
He scored three centuries this season and played some pivotal knocks to guide his team to the Final 👌#TATAIPL | #Final | #CSKvGT | @ShubmanGill pic.twitter.com/X9Qxktp6SS
جیتنے اور ہارنے والی ٹیم کی انعامی رقم
بتا دیں کہ آئی پی ایل 2023 کا خطاب جیتنے والی چنئی سپر کنگز کو انعامی رقم کے طور پر 20 کروڑ روپے ملے ہیں۔ وہیں گجرات ٹائٹنز کو فائنل میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا، تاہم اس کے باوجود گجرات ٹائٹنز کو رنر اپ کے طور پر 13 کروڑ روپے ملے ہیں۔
اورنج کیپ اور پرپل کیپ جیتنے والے کو کتنے پیسے ملے؟
اورنج کیپ کے فاتح گجرات ٹائٹنز کے اوپنر کھلاڑی شبھمن گل کو 10 لاکھ روپے ملے۔ وہیں گجرات ٹائٹنز کے تیز گیند باز محمد شامی نے پرپل کیپ جیتا جس کے لیے انہیں بھی 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی۔ بتا دیں کہ آئی پی ایل کے فائنل میچ میں ڈیوڈ کنوے کو پلیئر آف دی میچ جب کہ شبھمن گل کو پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کا ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ یشسوی جیسوال کے نام رہا۔ جب کہ پرفیکٹ کیچ آف دی سیزن راشد خان کے نام رہا۔ سپر اسٹرائیکر آف دی سیزن پر گلین میکسویل (اسٹرائیک ریٹ 183.49) کا قبضہ رہا۔ جب کہ فیئر پلے ایوارڈ دہلی کیپٹلز نے جیتا۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 Final گجرات کو شکست دے کر چنئی پانچویں مرتبہ چیمپئن بنا
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2022 میں راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے والے جوس بٹلر کو اورنج کیپ جب کہ یوزویندر چہل کو پرپل کیپ ملا تھا۔ بٹلر نے گزشتہ سیزن میں 863 رنز بنائے تھے جب کہ یوزویندر چہل نے 27 وکٹیں حاصل کیں۔ چنئی سپر کنگز پانچویں بار آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔ اب چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینس مشترکہ طور پر سب سے زیادہ مرتبہ آئی پی ایل جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز پانچ پانچ بار آئی پی ایل ٹرافی پر قبضہ کر چکے ہیں۔