ETV Bharat / sports

IPL 2023 ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے اس سیزن میں تہلکہ مچا سکتے ہیں، شین واٹسن

دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کا خیال ہے کہ دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے آئی پی ایل 2023 میں شاندار بلے بازی کے ذریعے ٹورنامنٹ میں تہلکہ مچا سکتے ہیں۔ IPL 2023

Shane Watson on David Warner Batting IPL 2023
ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے اس سیزن میں تہلکہ مچا سکتے ہیں، شین واٹسن
author img

By

Published : Apr 14, 2023, 4:05 PM IST

بنگلورو: دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کپتان ڈیوڈ وارنر کے بارے میں کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں اس سے بھی تیز اسکور کریں گے۔ نیز وہ آئی پی ایل میں تہلکہ مچا سکتے ہیں۔ آئی پی ایل میں کھیلے گئے 4 میچوں میں 209 رنز بنانے والے ڈیوڈ وارنر اب تک ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے ہیں اور ان کی سست رفتار سے بلے بازی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے بارے میں بڑی پیش گوئی کی ہے، جو آئی پی ایل 2023 میں 3 نصف سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

دہلی کیپٹلز کے اسسٹنٹ کوچ اور سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ اگر ڈیوڈ وارنر آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ نہیں کریں تے تو انہیں حیرانی ہوگی۔ وارنر تین نصف سنچریوں کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ حالانکہ انہوں نے 114.83 کے اسٹرائیک ریٹ سے اپنے رنز بنائے ہیں اور وہ اب تک کوئی چھکا نہیں لگا سکے ہیں۔ پیر کو ممبئی انڈینز کے خلاف شکست کے دوران وارنر نے 43 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد مایوسی کی وجہ سے اپنا ہاتھ بلے پر مارا۔ دہلی کو اس میچ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن واٹسن کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی اننگز میں زیادہ "جرات مندانہ ذہنیت" کا مظاہرہ کیا اور وہ اپنی بہترین فارم حاصل کرنے کے "بہت قریب" ہیں۔

'گریڈ کرکٹر' پوڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے، واٹسن نے کہاکہ "اس رات ڈیو (وارنر) بلے بازی کے دوران حوصلہ مندانہ ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ وہ میدان میں مثبت ذہنیت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ میں ڈیو کو کچھ عرصے سے جانتا ہوں اور اس کے ساتھ کافی بیٹنگ کی ہے۔ وہ اگلے چند دنوں میں آئی پی ایل کو ایک الگ رخ دیں گے۔ "وہ اچھی بلے بازی کر رہے ہیں، لیکن چند گیندوں کو مس کر رہے ہیں۔ ایک بار جب گیند بلے کے بیچ میں آنے لگے تو اسٹرائیک ریٹ بہت بڑھ جائے گا۔" راجستھان رائلز کے خلاف وارنر آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین 6000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے۔

واٹسن نے کہاکہ "آئی پی ایل میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 140 کے قریب ہے۔ وہ اس لیگ میں کافی عرصے سے بہترین کھلاڑی رہے ہیں۔" واٹسن کے مطابق مسلسل وکٹیں گنوانے کی وجہ سے واٹسن کا انداز بھی متاثر ہوا ہے اور وہ کم خطرہ مول لے رہے ہیں۔ انھوں نے وارنر کے بارے میں کہا کہ 'آپ کو بچپن سے جو کچھ سکھایا جاتا ہے، وہ اس کے بالکل برعکس ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.