ETV Bharat / sports

IPL 2022: آر سی بی کا مقصد جیت کی ہیٹ ٹرک اور ممبئی کو پہلی فتح کی تلاش

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 1:58 PM IST

آئی پی ایل 2022 میں آج ممبئی انڈینز اور رائل چیلینجرز بنگلور کے درمیان پونے کے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا، شام سات بجے ٹاس ہوگا جب کہ کھیل ساڑھے سات بجے سے شروع ہوگا۔ RCB eyes on win hat trick

Royal Challengers Bangalore vs Mumbai Indian

ممبئی انڈینز کو رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ممبئی انڈینز آج رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ کے 18ویں میچ میں انفرادی کارکردگی پر انحصار کرنے کے بجائے ایک یونٹ کے طور پر کارکردگی دکھانا چاہے گی، تب ہی ٹیم اپنا کھاتہ کھول سکے گی۔ ممبئی انڈینز کا سیزن کا آغاز خراب رہا وہ ابھی تک کھیلے گئے اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے اور ٹورنامنٹ میں ابھی تک اس کا کھاتہ بھی نہیں کھُلا ہے۔ ممبئی انڈینز پہلے دہلی کیپٹلز سے چار وکٹوں سے ہار گئی، اس کے بعد راجستھان رائلز نے اسے 23 رنز سے شکست دی اور پھر کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ Royal Challengers Bangalore vs Mumbai Indian

ممبئی انڈینز کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اس کے کپتان روہت شرما کچھ رنز بنائیں۔ اب تک وہ تین میچوں میں 41، 10 اور تین رنز ہی بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ تینوں میچ ہارنے کے باوجود کچھ کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر اچھی کارکردگی دکھائی جس میں ایشان کشن ٹاپ پر ہیں، ایشان نے میں 81، 54 اور 14 رنز بنائے ہیں جب کہ نوجوان تلک ورما (22، 61، 38) نے مڈل آرڈر میں متاثر کیا ہے۔ ممبئی انڈینز کی بیٹنگ لائن اپ ڈیولڈ بریوس (جنہیں بے بی، اے بی کے نام سے جانا جاتا ہے) کی شمولیت اور فٹ سوریہ کمار یادو کی ٹیم میں واپسی سے مضبوط ہوئی ہے۔ سوریہ کمار نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 36 گیندوں میں 52 رنز بنائے۔ گزشتہ میچ میں پانچ گیندوں پر 22 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے کیرون پولارڈ کسی بھی حریف کے بالنگ اٹیک کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ RCB vs MI Match Preview

ممبئی کی بلے بازی کسی حد تک ٹھیک ہے لیکن ٹیم کی گیند بازی میں بہتری کی ضرورت ہے۔ اس کے گھریلو گیند باز باسل تھمپی اور مروگن اشون کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیم کے غیر ملکی باؤلرز ڈینیئل سیمس اور آسٹریلیا کے ٹائمل ملز بھی تشویش کا باعث ہیں۔ سیمس اور ملز نے کے کے آر کے خلاف بہت زیادہ رنز لُٹائے تھے۔ خاص طور پر سیمس کی گنیدوں پر پیٹ کنز نے 16ویں اوور میں 35 رنز بنائے تھے جس سے ممبئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم جسپریت بمراہ ابھی تک ممبئی انڈینز کے لیے بہترین بالر رہے ہیں۔

دوسری جانب رائل چیلنجرز بنگلور کی بات کریں تو ٹیم نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں حالانکہ اسے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دو میچوں میں جیت حاصل کی ہے اور آج اس کی نظریں جیت کی ہیٹ ٹرک پر ہوں گی۔ شکست کے ساتھ سیزن کا آغاز کرنے کے بعد ٹیم اچھی حالت میں نظر آرہی ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسس کی قیادت والی آر سی بی کو پہلے میچ میں پنجاب کنگز کے ہاتھوں پانچ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس کے بعد ٹیم نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو 3 وکٹوں سے اور راجستھان رائلز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل دو میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ کپتان ڈو پلیسس اچھے فارم میں ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک اور شہباز احمد نے بھی اچھی بلے بازی کی ہے لیکن ٹیم کو امید ہوگی کہ وراٹ کوہلی کے بلے سے بھی کچھ بڑے اسکور بنیں۔ گلین میکسویل کے ٹیم میں شامل ہونے سے آر سی بی کی بیٹنگ یونٹ مزید مضبوط ہو جائے گی جو ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب ہیں۔ سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا نے بولنگ میں متاثر کیا ہے جب کہ ممبئی کی ٹیم کو روکنے کے لیے ڈیوڈ ولی اور ہرشل پٹیل کو اچھا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ممبئی کی ٹیم کو محمد سراج اور آکاشدیپ سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.