ETV Bharat / sports

IPL 2023 یاشاسوی جیسوال کو جلد ہی ٹیم انڈیا میں موقع مل سکتا ہے

آئی پی ایل 2023 میں راجستھان رائلز کے نوجوان بلے باز یاشاسوی جیسوال شاندار فارم میں چل رہے ہیں۔ راجستھان کی ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے انھوں نے ممبئی انڈینز کے خلاف سنچری اسکور کی اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ IPL 2023

rajasthan-royals-player-yashasvi-jaiswal-may-get-chance-in-indian-cricket-team
IPL 2023 یاشاسوی جیسوال کو جلد ہی ٹیم انڈیا میں موقع مل سکتا ہے
author img

By

Published : May 1, 2023, 7:42 PM IST

نئی دہلی: راجستھان رائلز کے بلے باز یاشاسوی جیسوال نے ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی۔ جیسوال نے 62 گیندوں میں 124 رنز کی اننگز کھیلی۔ تاہم اس کے باوجود راجستھان جیت نہیں پائی۔ اس سے پہلے بھی یاشاسوی مسلسل اچھی اننگز کھیل چکے ہیں۔ انڈین پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں اب تک تین سنچریاں اسکور کی جا چکی ہیں۔ ان تین سنچریوں میں دو بھارتی کھلاڑی اور ایک غیر ملکی کھلاڑی شامل ہے۔ یاشاسوی کو ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے بھارتی ٹیم میں موقع مل سکتا ہے۔ یاشاسوی کی بہترین اننگز کے بعد انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے جیسوال کی تعریف کی ہے۔ وان کا ماننا ہے کہ وہ ٹیم انڈیا کے لیے بھی سنچری بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیسوال ٹیم انڈیا کے لیے کھیلیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وان نے کہا کہ ان کے پاس حقیقی ٹیلنٹ ہے۔ میں زیادہ دباؤ نہیں ڈالنا چاہوں گا، لیکن 62 گیندوں میں 124 رنز بنانا کمال ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اور بھی بہت سی اچھی اننگز ہیں۔ لیکن یہ ان کے لیے ایک خاص اننگز تھی اور اسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کو ٹیم انڈیا میں داخلے کا پہلا مرحلہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھاتا ہے اور رنز بناتا ہے تو اس کے لیے ٹیم انڈیا میں شامل ہونے کا راستہ کافی حد تک صاف ہو جاتا ہے۔ پچھلے سات آٹھ برسوں سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں ٹیم انڈیا کی انٹری آئی پی ایل سے ہی ہوتی ہے اور اگر وہ یہاں بھی رنز بنانے میں کامیاب ہو تے ہیں تو ٹیسٹ کا راستہ بھی کھل جاتا ہے۔ اس کی ایک نہیں کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ آئی پی ایل میں صرف رنز بنا کر آپ کو بھارتی ٹیم میں جگہ ملتی ہے اور اگر آپ نے سنچری بنائی ہے تو پھر کیا؟ نہ صرف بھارت بلکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاس بھی قومی ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.