ETV Bharat / sports

IPL 2023 دہلی کو شکست دے کر پنجاب پلے آف کی دوڑ میں برقرار - پنجاب کنگز نے دہلی کیپٹلس کو شکست دی

آئی پی ایل 2023 کے 59ویں میچ پنجاب کنگس نے دہلی کیپٹلس کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ پنجاب کی جانب سے پربھاسمرن سنگھ نے 103 رنز کی اننگ کھیلی۔ پوائنٹس ٹیبل میں پنجاب 6ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ Punjab Kings beat Delhi Capitals

دہلی کو شکست دے کر پنجاب پلے آف کی دوڑ میں برقرار

author img

By

Published : May 14, 2023, 6:46 AM IST

نئی دہلی: پربھاسمرن سنگھ (103) کے بعد ہرپریت برار (30/4) کی شاندار گیند بازی کی بدولت پنجاب کنگس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ہفتہ کے روز دہلی کیپٹلس کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ پنجاب نے دہلی کے سامنے 168 رنز کا ہدف رکھا ۔ ڈیوڈ وارنر (27 گیندوں، 54 رنز) نے دہلی کے لیے شاندار نصف سنچری کے ساتھ اچھی شروعات دلائی، لیکن برار اور راہل چاہر (16/2) کے جادو نے دہلی کو 20 اوورز میں 136/8 تک محدود کردیا۔ پنجاب کے دیگر بلے باز کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، لیکن پٹیالہ کے 22 سالہ باصلاحیت اوپنر پربھاسمرن نے 65 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے۔ آئی پی ایل میں پربھاسمرن کی یہ پہلی سنچری ہے اور وہ اس ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے چھٹے سب سے کم عمر بلے باز ہیں۔ اس سنچری نے پنجاب کو باعزت اسکور تک لے جانے کا کام کیا جبکہ برار چاہر نے بقیہ کام مکمل کیا۔

پنجاب 12 میچوں میں اپنی چھٹی جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے، جب کہ دہلی 12 میچوں میں آٹھویں ہار کے ساتھ ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔ ٹاس ہارنے کے بعد بلے بازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، پنجاب کی شروعات مایوس کن ہوئی کیونکہ اس نے پاور پلے کے اندر شیکھر دھون (سات)، لیام لیونگسٹن (چار) اور جیتیش شرما (پانچ) کے اہم وکٹ گنوا دیے۔ پربھاسمرن نے سیم کرن کے ساتھ 73 رن کی شراکت داری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ابتدائی ناکامیوں سے باہر نکالا۔ کرن 54 گیندوں کی اس شراکت میں زیادہ کچھ نہ کر سکے لیکن پربھاسمرن نے 11ویں اوور میں مچل مارش کو دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر اپنے ارادے واضح کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 لکھنؤنے حیدرآباد کو سات وکٹوں سے شکست دی

پربھاسمرن نے گرتی ہوئی وکٹوں کے درمیان رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور 18ویں اوور میں خلیل احمد کو چوکا لگا کر 61 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ پنجاب کے پاس 180 رنز تک پہنچنے کا موقع تھا لیکن مکیش کمار نے 19 ویں اوور میں صرف تین رن پر پربھاسمرن کا قیمتی وکٹ لیا۔ خلیل احمد نے آخری اوور میں 10 رنز دے کر شاہ رخ خان کو رن آؤٹ کیا، جبکہ پنجاب نے 20 اوورز میں 167/7 بنائے۔ دہلی کے سب سے کامیاب گیند باز ایشانت شرما نے تین اوور میں 27 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ اکشر پٹیل، پروین دوبے، کلدیپ یادو اور مکیش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.