ETV Bharat / sports

IPL 2022: راجستھان رائلز کی نظریں جیت کی ہیٹ ٹرک پر - راجستھان رائلز کا بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور

آئی پی ایل 2022 میں آج راجستھان رائلز کا مقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور سے ہوگا۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ Rajasthan Royals vs Royal Challengers Bangalore

Rajasthan Royals vs Royal Challengers Bangalore

author img

By

Published : Apr 5, 2022, 4:46 PM IST

سنجو سیمسن کی قیادت والی راجستھان رائلز ٹیم کے لیے موجودہ سیزن اب تک بہت اچھا رہا ہے اور ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں جیت درج کی ہے۔ ایسے میں راجستھان ٹاپ ٹیموں میں شامل ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر ہم رائل چیلنجرز بنگلور کی بات کریں جس کی کپتانی فاف ڈو پلیسس کر رہے ہیں، تو یہ سیزن ان کے لیے ملا جلا ہے۔ پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن ممبئی کے خلاف اچھی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر سکے۔ Rajasthan Royals vs Royal Challengers Bangalore

اپنے پہلے دونوں میچ جیتنے کے بعد پراعتماد، راجستھان رائلز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ 2022 میں جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے مقصد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ راجستھان کی ٹیم نے اپنے گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینز کو 23 رنز سے شکست دی تھی جبکہ فاف ڈو پلیسس کی قیادت میں رائل چیلینجرز بنگلور نے اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف تین وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ وانکھیڈے اسٹیڈیم کی پچ ابتدائی طور پر تیز گیند بازوں کی مدد کر رہی ہے اور دونوں ٹیمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیں گی۔ راجستھان رائلز کی جانب سے جارحانہ سلامی بلے باز جوز بٹلر شاندار فارم میں چل رہے ہیں اور وہ کسی بھی گیند بازی لائن اپ کو تہس نہس کرنے کا دم کھم رکھتے ہیں جیسا کہ انہوں نے خلاف اپنی سنچری کے دوران کیا تھا۔ تاہم انہیں اوپنر یشسوی جیسوال اور نمبر تین دیودت پڈیکل کے ساتھ کی ضرورت ہوگی۔

پہلے میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد راجستھان کے کپتان سنجو سیمسن ممبئی کے خلاف اچھی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر سکے۔ سیمسن اپنی کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے رہنمائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز شمرون ہیٹمائر نے پہلے دو میچوں میں تابڑ توڑ رنز بنائے۔ راجستھان کے یہ پانچ بلے باز آر سی بی کے گیند بازوں کے لیے پریشانی کھڑی کر سکتے ہیں۔ سنجو سیمسن کی قیادت والی راجستھان رائلز ٹیم کے لیے موجودہ سیزن اب تک بہت اچھا رہا ہے اور ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں جیت درج کی ہے۔

گیند بازی میں راجستھان رائلز اپنی بالنگ اٹیک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریز کرنا چاہے گی۔ ٹرینٹ بولٹ، پرسدھ کرشنا اور نودیپ سینی نے اب تک اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اسپنر روی چندرن اشون اور یوزویندر چہل کے آٹھ اوور بہت اہم ہوں گے۔ دوسری جانب سری لنکا کے لیگ اسپنر وانندو ہسارنگا آر سی بی کی بولنگ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ ڈیوڈ ولی، آکاش دیپ اور محمد سراج کو بھی پچھلے میچ کی طرح اچھی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ اگر آر سی بی کو راجستھان کے بلے بازوں کو روکنا ہے تو ڈیتھ اوورز کے ماہر ہرشل پٹیل کو اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ آر سی بی کے لیے گیند بازی سے زیادہ بیٹنگ تشویش کا باعث ہے۔ سلامی بلے باز انوج راوت مستقل مزاجی دکھانے سے قاصر ہیں جبکہ ڈو پلیسس کو پھر سے بڑا اسکور بنانے کی ضرورت ہوگی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل اس میچ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں جبکہ وراٹ کوہلی سے بڑی اننگ کی امید ہوگی۔

رائل چیلنجرز بنگلور: وراٹ کوہلی، گلین میکسویل، محمد سراج، فاف ڈو پلیسس، ہرشل پٹیل، وانندو ہسارنگا، دنیش کارتک، جوش ہیزل ووڈ، شہباز احمد، انوج راوت، آکاش دیپ، مہیپال لومرر، فن ایلن، شیرفین ردفورڈ، جیسن بہرنڈورف، سویش پربھودسائی، چاما ملند، انیشوَر گوتم، کرن شرما، ڈیوڈ ولی، رجت پاٹیدار اور سدھارتھ کول۔

راجستھان رائلز: یشسوی جیسوال، ریان پراگ، شبھم گروال، دھرو جوریل، کلدیپ یادیو، کلدیپ سین، تیجس بروکا، انونا سنگھ، کے سی کریپا، سنجو سیمسن، جوز بٹلر، رسی وین ڈر ڈوسن، ناتھن کولٹر نائل، جمی نیشم، ڈیرل مچل، کرون نائر، اوبید میک کوئے، نودیپ سینی، روی چندرن اشون، ٹرینٹ بولٹ، شمرون ہیٹمائر، دیو دت پڈیکل، پرسدھ کرشنا اور یزویندر چہل۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.