وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج 28 مئی سے گجرات کا دورے پر ہیں اس دوران وہ ریاست کے مختلف حصوں میں کئی عوامی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ گجرات کے وزیر جیتو واگھانی نے بدھ کو گاندھی نگر میں مذکورہ دورے کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ گجرات میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ Modi's Gujarat Visit
اس دوران یہ خبریں بھی آرہی ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ آئی پی ایل کا فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ سکتے ہیں۔ دریں اثنا آئی پی ایل 2022 فائنل کے لیے کئی بالی ووڈ شخصیات اور وی وی آئی پی مہمانوں کی اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں آمد متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق پی ایم مودی اور امت شاہ کی احمد آباد آمد سے قبل مختلف پروگراموں اور آئی پی ایل فائنل میچ کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جو کہ نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ مودی اور امت شاہ کے گجرات دورے کے پیش نظر احمد آباد میں چھ ہزار پولیس اہلکار اور اسپیشل سکیورٹی میں تعینات کئے گئے ہیں۔ IPL 2022 Final Match
واضح رہے کہ 29 مئی کو آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 50 منٹ کی اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔ فائنل مقابلہ گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے ہوگا اور فائنل میچ دیکھنے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کی آمد متوقع ہے۔