ETV Bharat / sports

IPL 2023 سوریا کمار کی فارم پر فکرنے کرنے والی کوئی بات نہیں، پیوش چاولہ - Piyush Chawla defence Suryakumar Yadav form

سوریہ کمار یادیو کی خراب فارم اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ تاہم ممبئی انڈینز کے ڈریسنگ روم میں ان کی خراب فارم کسی کے لیے پریشانی کی وجہ نہیں۔ IPL 2023

Piyush Chawla on Suryakumar Yadav's form
سوریا کمار کی فارم پر فکرنے کرنے والی کوئی بات نہیں، پیوش چاولہ
author img

By

Published : Apr 12, 2023, 4:40 PM IST

نئی دہلی: ممبئی انڈینز کی دہلی کیپٹلس کے خلاف آخری گیند پر سنسنی خیز جیت میں اپنی پہلی گیند پر صفر پر آوٹ ہونے والے بلے باز سوریہ کمار یادو کا بچاؤ کرتے ہوئے ٹیم کے تجربہ کار لیگ اسپنر پیوش چاولہ نے کہاکہ ان کی فارم پر فکرنے کرنے والی کوئی بات نہیں۔ چاولہ نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنس میں کہاکہ "سوریا کی فارم پر کبھی تشویش نہیں رہی، انہیں اس فارمیٹ میں واپسی کے لیے صرف 10 گیندوں کی ضرورت ہے۔ آپ چار چوکے لگاؤ آپ فارم میں واپس آجاؤ گے، لیکن کبھی صورتحال بالکل مختلف ہوتی ہے کہ آپ پہلی گیند پر آوٹ ہو جاؤ، ایسا ہوتا ہے۔ انہوں نے جو شاٹ کھیلے وہ چوکے یا چھکا کےلیے بھی جا سکتا تھا۔ سوریا جیسا بلے باز ہے، اس کا اعتماد بہت زیادہ ہے اور یہ صرف 10 گیندوں کی بات ہے اور وہ فارم میں واپس آجائیں گے۔"

چاولہ نے اس میچ میں 22 رنز دے کر تین وکٹ لیے اور دہلی کے مڈل آرڈر کی کمر توڑ دی۔ پاور پلے میں دہلی کا سکور 51/1 تھا، لیکن چاولہ نے اپنے پہلے اوور میں آٹھ رنز دینے کے بعد منیش پانڈے، روومن پاول اور للت یادو کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کا سہرا مسلسل میچ پریکٹس کو دیا۔ انہیں 2022 کی نیلامی میں کسی ٹیم نے نہیں خریدا اور وہ کمنٹیٹر بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہیں جو نیٹ میں گیند کرنے کے بجائے ایک میچ میں چار اوورز کروانے کو ترجیح دیتے ہیں، آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ میچ میں گیند اچھی ہے یا بری۔ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ جب بھی انہیں موقعہ مل وہ کافی میچ کھلتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک اور مسابقتی کرکٹ کی طرح زیادہ کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں، لیکن وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ جو بھی میچ کھیلتے ہیں اس میں 100 فیصد سے زیادہ دیتے ہیں کیونکہ مقامی میچز یا کلب میچ، آپ جاتے ہیں اور آپ اپنا اعتماد کھو دیتے ہیں۔' انہوں نے کہا کہ آپ آکر بولنگ کریں لیکن میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ میں اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق بولنگ کروں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.