ETV Bharat / sports

IPL 2023 ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر پنجاب کو ملی جیت - Punjab Kings beat Kolkata Knight Riders

انڈین پریمیئر لیگ 2023 کے دوسرے میچ میں کولکاتا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر پنجاب کو 7 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ IPL 2023

punjab beat kolkata night rider by seven runs
ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر پنجاب کو ملی جیت
author img

By

Published : Apr 1, 2023, 9:06 PM IST

Updated : Apr 1, 2023, 10:54 PM IST

نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ 2023 میں ہفتہ کے روز دن کے پہلے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ بھانوکا راجا پاکسے نے 50 جب کہ کپتان شیکھر دھون نے 40 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے کھیل کو روکے جانے کے وقت کولکاتا نے 16 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے تھے۔ میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور پنجاب کو ڈک ورتھ لوئس اصول کی بنیاد پر 7 رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا۔

پنجاب کنگز کی ٹیم نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف پہلا میچ 7 رنز سے جیت لیا ہے۔ ٹیم کو یہ جیت ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت ملی۔ بارش کے باعث میچ روکے جانے کے بعد شروع نہ ہو سکا۔ 7.50 کا کٹ آف ٹائم تھا جس کے بعد پنجاب کو میچ میں فاتح قرار دیا گیا ہے۔ اردشدیپ سنگھ نے کولکاتا کے خلاف اپنے دوسرے اوور میں پہلی گیند پر مندیپ سنگھ کو آؤٹ کیا اور آخری گیند پر انوکول رائے کا وکٹ لیا۔ ایک ہی اوور میں دو وکٹیں لے کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ کپتان نتیش رانا بھی جلد ہی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ کوئی بھی گراؤنڈ پر رہ کر پنجاب کے خلاف بیٹنگ نہیں کر سکا۔ ویکٹیش آئیر 34 جب کہ آندرے رسل 35 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Apr 1, 2023, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.