آئی پی ایل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیل رہے تیز گیند باز پیٹ کمنز نے کورونا دور میں آکسیجن کی کمی سے جوجھ رہے بھارت کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا اور آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لیے 50 ہزار ڈالر(37 لاکھ روپے) کی مالی مدد کی ہے۔
پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اس بات کی اطلاع دی۔
- — Pat Cummins (@patcummins30) April 26, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
— Pat Cummins (@patcummins30) April 26, 2021
">— Pat Cummins (@patcummins30) April 26, 2021
انہوں نے لکھا کہ 'بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں مجھے برسوں سے بہت پیار ملا ہے اور یہاں کے لوگ بھی بہت پیارے اور مددگار ہیں۔
میں جانتا ہوں کہ گزشتہ کچھ وقت سے اس ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوئے ہیں جن میں پورے ملک کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت بھی شامل ہے۔
ایسی صورتحال میں ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں 'پی ایم کیئرس فنڈ' میں مدد کی شکل میں 50 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 37 لاکھ روپے) دینا چاہتا ہوں اور میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے بھی مدد کے لیے آگے آنے کی درخواست کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملات کے پیش نظر کئی آسٹریلیائی کرکٹرز نے آئی پی ایل سے اپنا نام واپس لے لیا ہے جس میں راجستھان رائلز کے اینڈیو ٹائی، رائل چیلینجرز بنگلور کے کین رچرڈسن اور ایڈم زمپا کا نام قابل ذکر ہے۔
پیٹ کمنز کی بات کریں تو 'وہ انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے فی الحال بھارت میں ہی ہیں اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کا ایک حصہ ہے۔ 2020 کی نیلامی میں کمنز کو کولکاتہ نائٹ رائیڈرز نے 15.5 کروڑ میں خریدا تھا۔
ان کی ٹیم نے اس سیزن میں اب تک کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے اور اب تک کھیلے گئے 5 میچوں میں سے محض ایک میں ہی جیت حاصل کر سکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔