ممبئی: آئی پی ایل 2023 کا 69واں میچ وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ ممبئی انڈینس نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس وانکھیڈے اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ایک بڑی جیت حاصل کر پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی۔ تاہم اگر وہ ہار جاتے ہیں تو یہ موجودہ آئی پی ایل سیزن میں ممبئی کا آخری میچ بھی ہو سکتا ہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک 20 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ اس میں سے 11 میچ ممبئی اور 9 میچ حیدرآباد نے جیتے ہیں۔ دونوں ٹیمیں ممبئی کے وانکھیڑے میں چھ بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔ ممبئی نے چار میں اور حیدرآباد نے دو میچ میں فتح حاصل کی۔ آئی پی ایل 2023 کے پوائنٹس کی تعداد میں ممبئی انڈینز کے فی الحال 14 پوائنٹس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 دہلی کیپٹلز کو روند کر چنئی سپر کنگز پلے آف میں پہنچا
ایسی صورت حال میں اگر وہ سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دیتے ہیں تو ان کے کل پوائنٹس 16 ہو جائیں گے۔ تاہم پلے آف میں جانے کا راستہ تب ہی واضح ہوگا جب رائل چیلنجرز بنگلور اپنی فتح کے بعد گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ ہار جائے گی۔ اگر ممبئی یہ میچ ہار جاتا ہے تو وہ پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو جائے گا، کیونکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بہت کم ہے۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد کی ٹیم آخری چار کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔ ممبئی انڈینز کے شائقین آج روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور کیمرون گرین کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے۔ یہ تینوں کھلاڑی اکیلے اپنی ٹیم کو فتح دلا سکتے ہیں۔ دوسری جانب سن رائزرس حیدرآباد کے ہینرک کلاسن شاندار فارم میں ہیں اور وہ ممبئی کے لیے مسئلہ بن سکتے ہیں۔