ممبئی: آئی پی ایل 2023 کا 22واں میچ آج ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ دونوں ٹیمیں جیت کر ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کے مقصد سے میدان میں اتری ہے۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 3 میچوں میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ دوسری طرف کے کے آر کی ٹیم نے چار میں سے دو میچ جیتے ہیں اور دو ہارے ہیں، جس کی وجہ سے کولکاتا کی ٹیم اس سیزن میں ممبئی سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم اپنے ہوم شائقین کے درمیان کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے آخری 3 میچوں میں شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گی۔ دوونوں ٹیموں میں ممبئی انڈینز کی ٹیم 2 میچوں میں شکست کے بعد تیسرے میچ میں فتح سے پرجوش ہے۔ جبکہ کے کے آر کی ٹیم 2 میچ جیت کر سن رائزرز کے ہاتھوں شکست کے صدمے سے نکلنے کی کوشش کرے گی۔
ممبئی انڈینز پلیینگ 11
سوریہ کمار یادیو (کپتان)، کیمرون گرین، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، تلک ورما، ٹم ڈیوڈ، نہال وڈھیرا، ارجن ٹنڈولکر، ہریتھک شوکین، پیوش چاولہ، ڈوین جانسن، ریلے میریڈیتھ
سب سیٹیوٹ پلیرس: روہت شرما، رمندیپ سنگھ، ارشد خان، وشنو ونود، کمار کارٹیکیا
کولکاتا نائٹ رائیڈرز پلینگ 11
نتیش رانا (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، وینکٹیش ائیر، این جگدیسن، رنکو سنگھ، آندرے رسیل، سنیل نارائن، شاردول ٹھاکر، امیش یادو، لوکی فرگوسن، ورون چکرورتی۔
سب سیٹیوٹ پلیرس: سویش شرما، ڈیوڈ ویز، انوکول رائے، مندیپ سنگھ، ویبھو اروڑہ
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان مقابلہ آج