ETV Bharat / sports

امت مشرا کی شاندار گیندبازی کے سامنے ممبئی بے بس - ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما

رواں آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے دہلی کیپیٹلز کے تجربہ کار اسپنر امت مشرا کی نپی تُلی گیندبازی(24 رنز کے عوض 4 وکٹ) کے سامنے ممبئی انڈینز کے گیند باز ٹک نہیں سکے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہی بناسکے۔

mumbai indians vs delhi capitals
mumbai indians vs delhi capitals
author img

By

Published : Apr 20, 2021, 9:20 PM IST

Updated : Apr 20, 2021, 9:41 PM IST

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ممبئی کے بلے باز امت مشرا کی پھرکی کے سامنے بے بس نظر آئے اور روہت شرما کے علاوہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹک سکا اور پوری ٹیم محض 137 رنز ہی بنا سکی۔

ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ان یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور دہلی کیپٹلز کے اسپنر امت مشرا نے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔

ممبئی کی جانب سے روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگ کی شروعات کی لیکن ڈی کاک اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور محض ایک رنز بنا کر مرکس اسٹوائنس کا شکار بنے۔

اس کے بعد روہت اور سوریہ کمار یادو اور روہت شرما نے دوسرے وکٹ کے لیے 58 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ خطرناک ہوتی جارہی اس جوڑی کو اویش خان نے سوریہ کمار یادو کو آؤٹ کرکے توڑا۔ یادو نے 15 گیندوں میں 4 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے اس دوران انہوں نے 3 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

ایک وقت ممبئی کا اسکور 84 رنوں پر 6 وکٹ ہوگیا تھا اور 100 رنز بننا بھی مشکل دکھائی دے رہا تھا لیکن ایشان کشن نے ٹیم کو بحران سے نکالا اور 26 رنز بنا کر ٹیم کو باعزت اسکور تک پہنچایا جبکہ جینت یادو نے 23 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا۔

دہلی کیپیٹلز کی جانب سے امت مشرا نے 4 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اویش خان نے 2، اسٹوائنس، رباڈا اور للت یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے

Last Updated : Apr 20, 2021, 9:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.