ETV Bharat / sports

IPL 2023 جیت کے ساتھ ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچی

ممبئی انڈینز نے بدھ کو آئی ایس بندرا پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز کو شکست دے کر آئی پی ایل میں نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ IPL 2023

mumbai indians beat punjab kings by six wickets
چیت کے ساتھ ممبئی انڈینز پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچی
author img

By

Published : May 4, 2023, 4:08 PM IST

موہالی: پنجاب کنگز کے ہوم گراؤنڈ آئی ایس بندرا پی سی اے اسٹیڈیم میں بدھ کے روز کھیلے گئے آئی پی ایل 2023 کے 46 ویں میچ میں ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو کی شاندار بلے بازی کی وجہ سے ممبئی نے پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم پنجاب کنگز کو شکست دینے کے بعد مسلسل دو میچوں میں 200 سے زیادہ رنز کا تعاقب کر کے جیتنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔ آئی پی ایل میں اب تک کسی بھی ٹیم نے لگاتار دو میچوں میں 200 سے زیادہ رنز کا تعاقب نہیں کیا ہے۔ ممبئی انڈینز ایسا کارنامہ انجام دینے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

ممبئی کی جانب سے ایشان کشن نے شاندار 75 رنز بنائے، جب کہ سوریہ کمار یادیو نے 66 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر ٹیم کے لیے جیت کی راہموار کی۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 116 رنز کی شراکت میں ممبئی انڈینز کو 215 رنز کا تعاقب کرنے میں مدد کی، جس سے ممبئی نے پنجاب کنگز کو آسانی سے 6 وکٹوں سے شکست دی اور ایک بڑی جیت درج کی۔ کشن اور سوریہ کمار کے آؤٹ ہونے کے بعد تلک ورما اور ٹم ڈیوڈ نے آخر میں شاندار بلے بازی کی اور 7 گیندیں باقی رہ کر جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ممبئی کے دس پوائنٹس ہو گئے اور وہ پنجاب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئی۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں ممبئی انڈینز کی ٹیم نے بدھ کے روز پنجاب کنگز کو شکست دے کر ایک بار پھر 200 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔ ایسا کرنے والی ٹیموں میں یہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ پنجاب کنگز کی ٹیم 200 سے زائد رنز کا تعاقب کرتے ہوئے جیت میں سب سے آگے ہے لیکن ممبئی انڈینز نے اس بار ان کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

پنجاب کنگز 200 سے زیادہ رنز کا کامیابی سے تعاقب کرنے میں سب سے آگے ہے جس میں اس نے زیادہ سے زیادہ 5 بار 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔ دوسری جانب ممبئی انڈینز، چنئی سپر کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے تین بار دو سو سے زائد رنز کا تعاقب کیا ہے۔ آئی پی ایل میں کھیلنے والی راجستھان رائلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیمیں دو بار یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔ دوسری جانب اگر سن رائزرز حیدرآباد، رائل چیلنجرز بنگلور اور دہلی کیپٹلز کی بات کریں تو یہ 3 ٹیمیں ایسی ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں 200 سے زائد رنز کے ہدف کا تعاقب صرف ایک بار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.