ETV Bharat / sports

MS Dhoni Injury Update مہندر سنگھ دھونی پہلا میچ کھیلیں گے، سی ایس کے انتظامیہ نے کی تصدیق - دھونی آئی پی ایل پہلا میچ

چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل 2023 کے پہلے میچ میں نہ کھیلنے کی خبروں کے درمیان ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے دھونی فٹ ہیں اور پہلا میچ کھلیں گے۔ IPL 2023

CSK CEO Kasi Viswanathan confirms MS Dhoni will play IPL 2023 opener
مہندر سنگھ دھونی پہلا میچ کھیلیں گے
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 3:19 PM IST

نئی دہلی: آئی پی ایل کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کے مداح انہیں میدان میں دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ دھونی آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ کھیلیں گے، ٹیم انتظامیہ نے خود اس کی تصدیق کی ہے۔ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز (CSK) کا مقابلہ آج شام گجرات جائنٹس (GT) سے ہوگا۔ اب تک میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آرہی تھی کہ دھونی انجری کی وجہ سے پہلے میچ سے باہر رہ سکتے ہیں۔ تاہم چنئی سپرکنگز نے تصدیق کی ہے کہ دھونی پہلا میچ کھیلیں گے۔

سی ایس کے، کے سی ای او کاشی وشواناتھن نے مہندر سنگھ دھونی کے کھیلنے کی تصدیق کی ہے۔ اس اطلاع کے بعد یہ بات یقینی ہے کہ ماہی طویل عرصے بعد اپنے حقیقی رنگ میں نظر آئیں گے۔ سی ایس کے، کے کپتان نریندر مودی اسٹیڈیم میں کئی دنوں سے پسینہ بہا رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران انہیں بائیں گھٹنے میں انجری ہوئی تھی۔ دھونی نے جمعرات کے روز بھی پریکٹس نہیں کی۔ اسے میدان میں لنگڑاتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کی وجہ سے ان کے پہلے میچ میں نہ کھیلنے کا امکان تھا، لیکن کاشی وشواناتھن نے تصدیق کی ہے کہ دھونی میچ کھیلیں گے۔

ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں گجرات نے اس سے قبل کھیلے گئے دو میچوں میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت والی CSK کو شکست دی ہے۔ 17 اپریل 2022 کو کھیلے گئے ایک دلچسپ مقابلے میں گجرات نے CSK کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ گجرات نے ایک گیند باقی رہ کر میچ جیت لیا۔ 15 مئی 2022 کو دونوں ایک بار پھر آمنے سامنے تھے۔ ٹائٹنز نے یہ میچ بھی سات وکٹوں سے جیتا۔ گذشتہ سیزن میں سی ایس کے اپنے رنگ میں نظر نہیں آئے تھے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.