کولکاتہ: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی اور کپتان میتھالی راج کا ماننا ہے کہ چنئی سپر کنگس کے بلے باز اجنکیا رہانے نے ٹی- 20 کے لیے اپنے کھیل میں تبدیلی لائی ہے اور یہ ان کا 'برانڈ نیو ' فارم ہے۔ میتھالی نے اسٹار اسپورٹس کے ایک پروگرام میں کہا، "رہانے نے اپنے کھیل کو نیا روپ دیا ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے مطابق ڈھالنا چاہتے تھے، اس لیے انھوں نے اپنا کھیل تبدیل کیا۔ ان کے شاٹس نہیں بدلے ہیں، لیکن ان کا رویہ بہت بدل گیا ہے۔ یہ بالکل نئے رہانے کی طرح لگتا ہے۔ 50 لاکھ روپے میں سپر کنگس میں شامل ہونے والے اجینکیا رہانے نے اتوار کے روز کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (KKR) کے خلاف 29 گیندوں پر 71 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
رہانے اس آئی پی ایل سیزن میں شاندار فارم میں ہیں اور اب تک پانچ اننگز میں 19.04 کے دھماکہ خیز اسٹرائیک ریٹ سے 209 رنز بنا چکے ہیں۔ سپر کنگس نے رہانے کی اننگز کی مدد سے کے کے آر کے سامنے 236 رنز کا بڑا ہدف رکھا جس کے جواب میں کے کے آر صرف 186 رنز بنا سکی۔ جیسن رائے (26 گیندوں، 61 رنز) اور رنکو سنگھ (33 گیندوں، 53 رنز) نے KKR کے لیے جدوجہد کی لیکن سپر کنگس کے گیند بازوں نے بالآخر نظم و ضبط کے ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس میچ میں سپر کنگس کے سب سے کامیاب بولر متھیشا پتھیرانا تھے جنہوں نے چار اوورز میں صرف 27 رن دے کر آندرے رسل کی اہم وکٹ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 چنئی سپر کنگز نے کولکتہ کو 49 رنز سے شکست دی
یو این آئی