ETV Bharat / sports

IPL 2023 کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ایک اور دھچکا، لٹن داس آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس لوٹے

کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے اس وکٹ کیپر کو موجودہ سیزن میں صرف ایک میچ میں موقع دیا۔ دہلی کیپٹلس کے خلاف وکٹ کیپر لٹن داس کی کارکردگی کچھ خاص نہیں تھی۔ انہوں نے وکٹ کے پیچھے اسٹمپنگ کے دو مواقع گنوائے۔ اب آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں ان کی واپسی مشکل ہے۔ IPL 2023

Litton Das to leave Kolkata Knight Riders camp citing family medical emergency: Reports
IPL 2023 کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ایک اور دھچکا، لٹن داس آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس لوٹے
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 8:39 PM IST

نئی دہلی: دو بار کی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بنگلہ دیش کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے وطن واپس لوٹ گئے ہیں اور اب ان کے کولکاتا نائٹ رائیڈرز (KKR) کے لیے آنے والے میچوں کے لیے دستیاب ہونے کے امکانات کم ہیں۔ KKR ٹیم کے ایک اہلکار نے کہاکہ "ان کے خاندان میں طبی ایمرجنسی تھی جس کی وجہ سے وہ آج صبح ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوئے۔ اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ وہ کب تک واپس آئیں گے۔28 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کو کے کے آر نے گزشتہ برس نیلامی میں ان کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔ انہوں نے آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کے خلاف صرف ایک میچ کھیلا۔

جیسن رائے کے ساتھ اننگز کا آغاز کرتے ہوئے لٹن داس نے دہلی کیپٹلز کے خلاف میچ میں صرف چار رنز بنائے اور وکٹ کیپر کے طور پر اسٹمپنگ کے دو مواقع گنوائے۔ دہلی نے یہ میچ چار وکٹ سے جیتا اور لگاتار پانچ میچوں میں ہارنے کا سلسلہ توڑ دیا۔ لٹن بہت بعد میں آئی پی ایل 2023 میں کھیلنے کے لیے بھارت آئے تھے، کیونکہ وہ اس وقت آئرلینڈ کے دورے پر قومی ٹیم کے ساتھ تھے۔ اب ان کے آئرلینڈ کے خلاف آئندہ 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں کھیلنے کی امید ہے۔ آئی پی ایل کے آغاز سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو شکیب الحسن کی صورت میں بڑا دھچکا لگا تھا۔ بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب نے آئی پی ایل کے 16ویں ایڈیشن سے اپنا نام واپس لے لیا۔ کے کے آر نے ان کی جگہ انگلینڈ کے اوپنر جیسن رائے کو شامل کیا ہے۔ جیسن رائے اس وقت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس سیزن میں لگاتار 2 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.