کولکاتا: آئی پی ایل 2023 کے دوران کھیلے جانے والے میچ نمبر 53 میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والا یہ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ پنجاب کنگز کے پاس اب بھی پلے آف میں جگہ بنانے کا موقع ہے اور 10 میچوں میں سے پانچ جیت درج کرنے کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں پوزیشن پر ہے، جب کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ اس جیت سے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی رینکنگ میں بہتری آئے گی، لیکن پلے آف میں جانے کے لیے باقی تمام میچ جیتنے ہوں گے اور رن ریٹ بھی اچھا کرنا پڑے گا۔
پنجاب کنگز کا ہدف اپنے آنے والے تمام میچز جیت کر اپنی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے، لیکن آج کے میچ میں جیت انہیں ٹاپ 4 ٹیموں میں جگہ بنانے کا موقع دے گی۔ پنجاب کی ٹیم ایسا کرنا چاہیں گی، کیونکہ جیت انہیں ٹاپ فور میں جگہ بنانے کا موقع دے سکتی ہے۔ دوسری جانب کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو چار میچ جیتنے اور چھ میچ ہارنے کے بعد وہ صرف 8 پوائنٹس حاصل کر پائی ہے۔ اگر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو پلے آف میں پہنچنا ہے تو اسے اپنے آنے والے تمام میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
-
Insert mixtape: The #KKRvPBKS Rematch ▶️📼#SaddaPunjab #TATAIPL #JazbaHaiPunjabi pic.twitter.com/oq90HIQPdh
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) May 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Insert mixtape: The #KKRvPBKS Rematch ▶️📼#SaddaPunjab #TATAIPL #JazbaHaiPunjabi pic.twitter.com/oq90HIQPdh
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) May 8, 2023Insert mixtape: The #KKRvPBKS Rematch ▶️📼#SaddaPunjab #TATAIPL #JazbaHaiPunjabi pic.twitter.com/oq90HIQPdh
— Punjab Kings (@PunjabKingsIPL) May 8, 2023
بتادیں اپنے ہوم گراؤنڈ میں کولکاتا نے اپنے آخری میچ میں پر سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دی تھی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کولکاتا نے نتیش رانا اور رنکو سنگھ کی بہتر بلے بازی کی بدولت 171 رنز کا بڑا ہدف دیا، لیکن ٹیم نے سن رائزرز حیدرآباد کو صرف 166 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
-
Lights ✅ Camera ✅ Admin’s tweets ✅
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) May 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
You ready for tonight, fam? 😎#KKRvPBKS | #AmiKKR | #TATAIPL pic.twitter.com/7rVg9sG8ON
">Lights ✅ Camera ✅ Admin’s tweets ✅
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) May 8, 2023
You ready for tonight, fam? 😎#KKRvPBKS | #AmiKKR | #TATAIPL pic.twitter.com/7rVg9sG8ONLights ✅ Camera ✅ Admin’s tweets ✅
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) May 8, 2023
You ready for tonight, fam? 😎#KKRvPBKS | #AmiKKR | #TATAIPL pic.twitter.com/7rVg9sG8ON
کولکا تا نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان اب تک کل 31 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں کولک تا نائٹ رائیڈرز نے 20 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ پنجاب کنگز نے 11 میچز جیتے ہیں۔ اگر اس طرح دیکھا جائے تو مجموعی ریکارڈ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے حق میں ہے، جب کہ رواں برس پنجاب کنگز نے شیکھر دھون کی قیادت میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: