ETV Bharat / sports

IPL Match Preview: کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی نظریں جیت کی ہیٹ ٹرک پر - کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹلز

آئی پی ایل 2022 کا 19 واں میچ کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان ممبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ Kolkata Knight Riders vs Delhi Capitals

Kolkata Knight Riders vs Delhi Capitals Match

author img

By

Published : Apr 10, 2022, 12:43 PM IST

آج کے میچ میں جہاں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم جیت کی ہیٹ ٹرک کرنا چاہے گی وہیں دہلی کیپٹلز ٹیم لگاتار دو شکستوں کے بعد فتح کے رتھ پر سوار ہونے کی کوشش کرے گی۔ دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت کو اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ کے میچ میں ایک بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جب ان کی ٹیم ٹیبل ٹاپر کولکاتہ نائٹ رائیڈرز سے مقابلہ کرے گی جس کی قیادت ان کے سابق کپتان شریس ایر کر رہے ہیں۔ IPL Match Preview

آئی پی ایل میں دہلی فرنچائزی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے شریس ایر نے 2020 ایڈیشن میں ٹیم کو فائنل تک پہنچایا لیکن وہ چوٹ کی وجہ سے 2021 سیزن کے پہلے ہاف سے باہر ہو گئے تھے جس کی وجہ سے ان کی جگہ کپتانی رشبھ پنت کو سونپی گئی تھی اور پھر اس کے بعد 27 سالہ ایر کو دہلی فرنچائزی نے ٹیم میں برقرار نہیں رکھا جس کی وجہ سے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے انہیں نیلامی میں خریدا اور ٹیم کی کمان سونپی۔ ایر کی کپتانی میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز چار میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے اسے واحد شکست رائل چیلنجرز بنگلور سے ملی تھی۔ Indian Premier League News

اس کے ساتھ ہی دہلی کیپٹلز نے جیت کے ساتھ شروعات کی اور پھر اسے لگاتار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ پنت اور ایر دونوں کو بھرت کی قومی کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے کپتان قرار دیا جا رہا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ دونوں اس میچ میں کیسی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ تاہم وکٹ کیپر بلے باز کو تھوڑا سا دباؤ ضرور محسوس ہوگا کیونکہ ان کی ٹیم نے اب تک صرف ایک ہی میچ جیتا ہے۔

دہلی کیپٹلز کو آئی پی ایل کی نئی ٹیم لکھنؤ سُپر جائنٹس سے قریبی مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اسے ایک اور نئی ٹیم گجرات ٹائٹنز کے خلاف بھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ تاہم انجری سے صحت یاب ہونے والے تیز گیند باز اینریک نورکیا کی واپسی سے گیند بازی یونٹ مضبوط ہوا۔ جنوبی افریقی گیند باز اینریک نورکیا نے نومبر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے بالنگ نہیں کی ہے اس لیے وہ یقینی طور پر ہم آہنگ دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

بہت سارے اختیارات کے باوجود بالنگ یونٹ نے تریاق نہیں دکھایا جس نے گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف بہت زیادہ رنز لُٹائے۔ مستفیض الرحمان ان کے لیے سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے گیند باز رہے ہیں لیکن دوسرے گیندباز ان کا بخوبی ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی کیپیٹلز کی بیٹنگ یونٹ بھی اتنی مضبوط نظر نہیں آ رہی ہے، کپتان پنت سے دوبارہ بلے سے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم کو پرتھوی شا اور اوپنر ڈیوڈ وارنر سے مضبوط شروعات کی امید ہوگی۔ کیونکہ ان کے مڈل آرڈر نے ابھی تک کوئی کمال نہیں کیا ہے۔ شا نے لکھنؤ سُپر جائنٹس کے خلاف 34 گیندوں میں 61 رن بنائے تھے۔

دوسری جانب اس میچ سے پہلے کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم کا بُلند ہے، جس نے گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست دی تھی، اس میچ میں پیٹ کمنز نے 15 گیندوں میں 56 رنز بنائے تھے۔ سابق چیمپیئن کے کے آر ایک مضبوط یونٹ کے طور پر کھیل رہی ہے، جو کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے تیز گیند باز اُمیش یادو زبردست فارم میں ہیں جنہوں نے پاور پلے میں کے ساتھ مل کر شاندار گیند بازی کی ہے۔ یہ جوڑی دہلی کے غیر تجربہ کار بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ اسپنرز ورون چکرورتی اور سنیل نارائن بھی اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بلے بازی میں وینکٹیش ایر پچھلے میچ میں بلے سے چمکے تھے لیکن تجربہ کار اجنکیا رہانے کو مشکل ہو رہی ہے جس کے بعد یہ دیکھنا ہوگا کہ ٹیم انتظامیہ انہیں کب تک موقع دیتی ہے۔ کپتان ایر بھی بڑی اننگز کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ بریبورن اسٹیڈیم کی پچ نے بلے بازوں کے لیے اچھا کام کیا ہے، دن کے کھیل میں اوس کا کوئی کردار نہیں ہے، جس سے کپتان پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔

کولکاتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم: شریس ایر(کپتان)، ارون فنچ، ابھیجیت تومر، اجنکیا رہانے، بابا اندرجیت، نتیش رانا، پرتھم سنگھ، رنکو سنگھ، اشوک شرما، پیٹ کمنز، رسک ڈار، شیوم ماوی، ٹم ساؤتھی، اُمیش یادو، ورون چکرورتی، امان خان، آندرے رسل انوکول رائے، چمیکا کرونارتنے، محمد نبی، رمیش کمار، سنیل نارائن، وینکٹیش ایر، سیم بلنگز اور شیلڈن جیکسن۔

دہلی کیپٹلز ٹیم: رشبھ پنت (کپتان)، اشون ہیبر، ڈیوڈ وارنر، مندیپ سنگھ، پرتھوی شا، رومن پاویل، اینرک نورکیا، چیتن سکاریا، خلیل احمد، کلدیپ یادو، لونگی انگیڈی، مستفیض الرحمان، شاردُل ٹھاکر، اکشر پٹیل، کملیش ناگرکوٹی، للت یادو، مچل مارش، پروین دوبے، ریپل پٹیل، سرفراز خان، وکی اوستوال، یش دُھل، کے ایس بھرت اور ٹم سائیفرٹ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.