ETV Bharat / sports

IPL 2023 سنسنی خیز مقابلے میں کولکتہ نے پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دی - انڈین پریمیئر لیگ 2023

آئی پی ایل 2023 کے 53ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آخری گیند پر پنجاب کنگز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پنجاب نے کے کے آر کے سامنے 180 رن کا ہدف رکھا۔ کے کے آر نے کرو یا مرو میچ میں آخری گیند پر یہ ہدف حاصل کر لیا۔ Kolkata Knight Riders Beat Punjab

سنسنی خیز مقابلے میں کولکتہ نے پنجاب کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : May 9, 2023, 9:45 AM IST

کولکتہ: کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے کپتان نتیش رانا (51) کے بعد آندرے رسل کی 42 رن کی شاندار اننگز کی بدولت پیر کو انڈین پریمیئر لیگ کے ایک سنسنی خیز میچ میں پنجاب کنگز کو چھ وکٹ سے شکست دے دی۔ پنجاب نے شیکھر دھون (57) کی نصف سنچری کی مدد سے کے کے آر کے سامنے 180 رن کا ہدف رکھا۔ کے کے آر نے کرو یا مرو میچ میں آخری گیند پر یہ ہدف حاصل کیا۔ دھون نے 47 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 57 رن بنا کر پنجاب کو اچھی شروعات دلائی، جب کہ شاہ رخ خان اور ہرپریت برار نے آخری 16 گیندوں پر 40 رن کی شراکت قائم کر کے پنجاب کی اننگز کو دھماکہ خیز طریقے سے ختم کیا۔ کے کے آر کے کپتان نتیش نے 38 گیندوں پر چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے، حالانکہ کے کے آر ان کی وکٹ گرنے کے بعد بھی ہدف سے بہت دور تھا۔ جب کے کے آر کو چار اووروں میں 51 رن درکار تھے، رسل نے رنکو سنگھ کے ساتھ مل کر ایڈن گارڈن میں درجہ حرارت بڑھا دیا۔

دونوں نے اگلے تین اووروں میں 45 رن جوڑے لیکن جب کے کے آر کو دو گیندوں پر دو رن درکار تھے تو رسل رن آؤٹ ہو گئے۔ آخری گیند پر دو رن بنانا رنکو کی ذمہ داری تھی اور انہوں نے چوکا لگا کر کے کے آر کو سنسنی خیز جیت دلائی۔ اس جیت کے بعد کے کے آر پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ پنجاب ایک مقام کھسک کر ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔ کے کے آر اور پنجاب سمیت کل ملاکر پانچ ٹیمیں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ہیں اور پلے آف کے لیے جنگ دلچسپ ہوتی جارہی ہے۔ پنجاب نے ہدف کا دفاع کرتے ہوئے پہلے دو اووروں میں سخت گیند بازی کی لیکن تیسرے اوور میں جیسن رائے نے دو چوکے لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔ دوسرے اینڈ سے رحمان اللہ گرباز نے بھی چوتھے اوور میں ارشدیپ سنگھ کو ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر 19 رن بنائے۔ اس جارحانہ انداز کی مدد سے کے کے آر نے گرباز کی وکٹ گرنے کے باوجود پاور پلے میں 52 رن جوڑلئے۔

تاہم، رائے (24 گیندیں، 8 چوکے، 38 رن) پاور پلے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے اور کے کے آر نتیش رانا کی کوششوں کے باوجود مطلوبہ رن ریٹ برقرار نہیں رکھ سکا۔ وینکٹیش آئیر (13 گیندوں، 11 رن) کچھ دیر جدوجہد کرنے کے بعد راہل چہار کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ۔ بڑھتے ہوئے رن ریٹ کی وجہ سے نتیش بھی بڑے شاٹس کھیلنے کی کوشش میں چہار کا شکار ہو گئے۔ چہار نے سخت گیند بازی کی اور صرف 23 رن دے کر اپنے چار اوور کا اسپیل ختم کیا۔ کے کے آر کو آخری چار اووروں سے 51 رن درکار تھے، حالانکہ پنجاب کے تمام اسپنر اپنے اوور پھینک چکے تھے اور دھماکہ خیز رنکو-رسل جوڑی کریز پر موجود تھی۔ رسل نے 17ویں اوور میں ایلس کو ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا، جب کہ اگلے اوور میں ارشدیپ سنگھ نے صرف 10 رن دیے۔ رسل نے ایک بار پھر 19ویں اوور میں تین چھکے لگا کر میچ کا رخ کے کے آر کی طرف موڑ دیا۔

ارشدیپ سنگھ کو آخری اوور میں چھ رن بچانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ انہوں نے پہلی چار گیندوں پر صرف چار رن دیے جبکہ رسل (23 گیندوں، تین چوکوں، تین چھکے، 42 رن) پانچویں گیند پر رن ​​آؤٹ ہوئے۔ اگرچہ ارشدیپ کی شاندار گیند بازی نے اس میچ کو دلچسپ بنا دیا، لیکن رنکو (10 گیند، دو چوکے، ایک چھکا، 21 رن) نے آخری گیند پر چوکا لگا کر کے کے آر کو فتح دلادی۔ اس سے پہلے پنجاب نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے اوور میں تین چوکے لگانے والے پربھاسمرن آٹھ گیندوں پر 12 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے بھانوکا راجا پکشے بھی صفر پر آوٹ ہوگئے۔ پنجاب نے پاور پلے میں 58 رن بنائے، حالانکہ اس نے لیام لیونگسٹن (9 گیندوں، 15 رن) کی صورت میں تیسرا وکٹ بھی کھو دیا۔ گرتی ہوئی وکٹوں کے درمیان پنجاب کو ایک شراکت کی ضرورت تھی، جو شیکھر اور جیتیش شرما نے فراہم کی۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 53 رن کی شراکت داری کی، جس میں جیتیش نے 18 گیندوں پر 21 رن کا تعاون کیا۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 نوبال کے بعد عبدالصمد کا چھکا، راجستھان کو چار وکٹوں سے شکست

اس سے پہلے کہ پنجاب کی اننگز رفتار پکڑتی کے کے آر نے اسپنروں کی مدد سے میچ میں واپسی کی۔ ورون چکرورتی نے جیتیش کو پویلین واپس بھیجا جبکہ نتیش رانا نے دھون کی وکٹ حاصل کرکے کپتانوں کی لڑائی جیت لی۔ رشی دھون نے 11 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رن بنائے لیکن وہ بھی چکرورتی کا شکار ہو گئے۔ سویوش شرما کی گیند پر سیم کیرن (نو گیندوں، چار رن) کا وکٹ گرنے کے بعد پنجاب کا 17.2 اوور میں 139/7 کا اسکور ہوگیا۔ کے کے آر پنجاب کو 160 کے اسکور تک روک سکتی تھی لیکن شاہ رخ اور ہرپریت نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ شاہ رخ نے 18ویں اوور میں پچ پر آنے کے بعد آٹھ گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رن بنائے، جب کہ ہرپریت نے نو گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رن بنائے۔ شاہ رخ اور ہرپریت نے آخری 16 گیندوں میں 40 رن کی شراکت داری کرکے پنجاب کی اننگز کا دھماکہ خیز اختتام کیا۔ کے کے آر کے لیے چکرورتی نے چار اووروں میں 26 رن دے کر تین وکٹ لیے جبکہ ہرشیت رانا نے تین اوور میں 33 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ سویوش اور نتیش کو ایک ایک وکٹ ملا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.