نئی دہلی: لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان لوکیش راہل (کے ایل راہل) چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل اور ڈبلیو ٹی سی فائنل سے باہر ہو گئے ہیں۔ کے ایل راہل نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ بتادیں کہ ڈبلیو ٹی سی کا فائنل آئی پی ایل کے بعد کھیلا جانے والا ہے۔ کے ایل کے باہر ہونے سے شائقین کو یقیناً ایک جھٹکا لگا ہے۔ راہل نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ سرجری کے لیے جائیں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں، کرونل پانڈیا آئی پی ایل میں لکھنؤ کی کپتانی کرنے جا رہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
بتادیں کہ یکم مئی کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان راہل رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں باؤنڈری روکنے کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ بنگلورو کے خلاف دوسرے اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے راہل کو یہ چوٹ لگی تھی۔ اس میچ میں راہل 11 ویں نمبر پر بلے بازی کرنے آئے اور رنز بنانے کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ اس میچ میں لکھنؤ کو 18 رنز سے شکست ہوئی۔
انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں راہل نے کہاکہ "میڈیکل ٹیم کے ساتھ مکمل بات چیت کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ انہیں جلد ہی ران کی سرجری کرانی ہوگی۔ میری توجہ آنے والے ہفتوں میں بحالی اور صحت یابی پر مرکوز رہے گی۔ یہ فیصلہ مشکل تھا، لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ مکمل صحت یابی کے لیے ضروری ہے۔"
آئی پی ایل 2023 میں راہل نے 34.25 کی اوسط سے 274 رنز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کپتان کے طور پر ایسے اہم وقت میں ٹیم سے باہر ہونا تکلیف دہ ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ کھلاڑی ہمیشہ کی طرح اپنا بہترین دیں گے۔ میں تمام میچز دیکھوں گا اور آپ سب کو دیکھوں گا۔ راہل نے کہاکہ "وہ اگلے ماہ اوول میں بھارتی ٹیم کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ بھارتی ٹیم میں واپسی کی پوری کوشش کریں گے۔ یہی ان توجہ اور ترجیح ہے۔"
لکھنؤ فرنچائز نے ایک آفیشل بیان میں کہاکہ "مزید ٹیسٹوں اور اسکینوں سے اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ راہل کی دائیں ران میں شدید چوٹ آئی ہے۔" ہم اس مشکل وقت میں KL کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں گے اور اس کی واپسی کو یقینی بنائیں گے۔ تاہم چوٹ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، وہ آئی پی ایل کے بقیہ سیزن سمیت طویل مدت کے لیے میدان باہر رہیں گے۔"
اس وقت لکھنؤ کی ٹیم 10 میچوں میں پانچ جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے۔ کرونل پانڈیا اب آنے والے میچوں میں ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آئیں گے۔ کرونال چنئی کے خلاف آخری میچ میں بھی لکھنؤ کے کپتان تھے جو بارش کی وجہ سے بغیر نتیجہ ختم ہوا تھا۔ راہل نے پچھلے چار آئی پی ایل سیزن میں 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے اور رواں برس بھی 500 رنز بنا کر وہ لگاتار پانچ بار ایسا کرنے والے پہلے بھارتی بن سکتے تھے۔
راہل نے تقریباً ایک برس سے ہندوستان کے لیے کوئی T20I نہیں کھیلا ہے، جب کہ انھیں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ میچوں سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔ تاہم وہ اب بھی ایک وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر ون ڈے میں باقاعدہ ہیں۔ انہیں بی سی سی آئی نے کنٹریکٹ لسٹ میں گریڈ اے سے گریڈ بی میں بھی گرا دیا اور ٹیم کی نائب کپتانی بھی چھین لی۔ راہل کی چوٹ کا مطلب ہے کہ بھارت کو ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے راہل کے متبادل کو چننا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: