جے پور: لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل پر راجستھان رائلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق یہ راہل کا سیزن کا پہلا جرم تھا، اس لیے ان پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل کا مقصد میچوں کو تین گھنٹے 20 منٹ میں ختم کرنا ہے لیکن سلو اوور ریٹ کی وجہ سے کئی گیمز چار گھنٹے سے زیادہ چل رہے ہیں۔ سپر جائنٹس نے بدھ کو رائلز کو 10 رنز سے شکست دی تھی۔ کائل میئرز نے 42 گیندوں پر 51 رنز بنا کر سپر جائنٹس کو 20 اوورز میں 154 تک پہنچا دیا۔ جواب میں رائلز کی ٹیم 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 144 رنز ہی بنا سکی۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2023 کے 26ویں میچ میں راجستھان رائلز لکھنؤ سپر جائنٹس کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ جے پور کے سوائی مان سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جہاں لکھنؤ نے راجستھان کو دس رنز سے شکست دے دی تھی۔ بات کریں پوائنٹس ٹیبل کی تو راجستھان رائلس پہلے مقام پر ہے جبکہ لکھنؤ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ اس میچ میں مارکس اسٹوئنس کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ لکھنؤ کا اگلا مقابلہ 22 اپریل کو گجرات ٹائٹنز سے ہوگا۔ جبکہ راجستھان کا اگلا میچ 23 اپریل کو بنگلورو سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: IPL 2023 آپ مجھے کہیں بھی بولنگ کروا سکتے ہیں، کپتان سے اویش خان کی خواہش
یو این آئی